پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر برقرار، عوام کو کوئی راحت نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2021, 12:07 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 10؍جون (ایس او نیوز؍ایجنسی)  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بدھ کے روز کوئی اضافہ تو نہیں ہوا لیکن یہ بلند ترین سطح پر برقرار ہیں اور عوام کو کوئی راحت نصیب نہیں ہو رہی۔ قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 95.56 روپے اور 86.47 روپے فی لیٹرر ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ 4 مئی سے اب تک 21 دن پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 5.16 روپے اور ڈیزل 5.74 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ دوسرے شہروں میں بھی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں پٹرول 101.76 روپے، چنئی میں 96.94 روپے اور کولکاتا میں 95.52 روپے فی لیٹر پر دستیاب ہے۔ ڈیزل ممبئی میں 93.85 روپے، کولکاتا میں 89.32 روپے اور چنئی میں 91.15 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کے دام

شہر ———— پٹرول ———— ڈیزل

دہلی ——— 95.56 ———— 86.47

ممبئی ——— 101.76 ——— 93.85

چنئی ———— 96.94 ——— 91.15

کولکاتا ———— 95.52 ——— 89.32

ایک نظر اس پر بھی

 جموں و کشمیر کے راجوری میں گئو رکشکوں کے ذریعے 20 سالہ نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل! محبوبہ مفتی نے متاثرہ کنبہ کے حق میں اٹھائی آواز

جموں و کشمیر کے راجوری ضلع میں ایک 20 سالہ نوجوان اعجاز ڈار کو کچھ نامعلوم افراد نے اس وقت قتل کر دیا جب وہ اپنی بھینس لے کر جا رہے تھے۔ یہ واقعہ مراد نگر گاؤں کے نزیک پیر کے روز پیش آیا۔

وجے مالیا، نیرو مودی اور میہل چوکسی کے ضبط شدہ 9371 کروڑ روپے سرکاری بینکوں کو منتقل

سرکاری بنیکوں سے اربوں روپے کے قرض لیکر فرار کاروباریوں وجے مالیا، نیرو مودی اور میہول چوکسی کے ملک و بیرون ملک میں ضبط 18170.02 کروڑ روپے اور املاک میں 9317.17 کرور روپے بینکوں اور حکومت کو منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

بھٹکل میں پیر سے سڑک پر اتریں 18سرکاری بسیں :دیہی علاقوں میں بسوں کی آمدورفت فی الحال نہیں

کورونا لاک ڈاؤن میں ڈھیل دئیے جانے کے بعد آخر کار بھٹکل بس اسٹانڈ سے سرکاری بسیں باہر نکلیں ۔بھٹکل سے کاروار، کمٹہ ، سرسی کےلئے بسیں شروع کی گئی ہیں۔  چونکہ پڑوس اضلاع اُڈپی ، دکشن کنڑا، دھارواڑ وغیرہ میں کورونا کی ہراسانی جاری رہنے سے بین الاضلاع بسوں کی شروعات نہیں ہوئی ہے۔

بھٹکل میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری؛ چھ مکانوں کو نقصان؛ بعض راستوں کی حالت بد سے بدترہونے پر عوام سخت پریشان

بھٹکل سمیت ساحلی علاقوں اور ملناڈ وغیرہ  میں گذشتہ ایک ہفتہ سے  موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بھٹکل میں ویسے تو  تھوڑے تھوڑے وقفے کے بعد  زوردار بارش ہورہی ہے تو وہیں  ملناڈ اور پڑوسی   علاقوں میں زبردست بارش ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جس کے نتیجے میں ہوناور  کے ...

کیا اکتوبر تک کورونا کی مزید ایک لہر ملک کو دہلائے گی ؟ کیا کہتے ہیں ماہرین

کورونا وائرس کی دوسری لہر نے جس طرح سے ملک میں تباہی مچائی ہے ، اس کے بعد مسلسل تیسری لہر کو لے کر اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ سرکار کے چیف سائنٹفک ایڈوائزر واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ تیسری لہر ضرور آئے گی ، لیکن اس بات پر ابھی ریسرچ جاری ہے کہ تیسری لہر کتنی خطرناک ہوگی ۔ اب نیوز ...

آصف، دیوانگنا، نتاشا ضمانت معاملہ: دہلی پولیس کی اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت، تینوں سماجی کارکنان کو نوٹس جاری

 شمال مشرقی دہلی فسادات کے تین ملزمان آصف اقبال تنہا، دیوانگنا کالیتا اور نتاشا نارووال کی ضمانت پر رہائی کے خلاف آج دہلی پولیس کی عرضی پر سپریم کورت میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پولیس کی اپیل پر رہا ہونے والے تینوں کارکنان کو نوٹس جاری کئے ہیں۔

عوام اپنا پیٹ کاٹ رہی ہے اور مودی حکومت عوام کی جیب: پرینکا گاندھی

ہندوستان کی عوام پر مہنگائی کی مار جاری ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے مہنگائی کو لے کر مودی حکومت کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام اپنا پیٹ کاٹ رہی ہے اور مودی حکومت عوام کی جیب کاٹ رہی ہے۔