بھٹکل بیلنی میں کچروں کو ٹھکانے لگانے کا مرکز قائم کرنے کی سخت مخالفت کے باوجود آج کام شروع کرنے کی کی گئی کوشش؛ عوام نے کیا سخت احتجاج، کام کو عارضی طور پر روک دیا گیا

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th January 2022, 7:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 11 جنوری (ایس او نیوز) بھٹکل کے بیلنی میں  کچروں کو ٹھکانے لگانے کا مرکز قائم کرنے کی سخت مخالفت اور چار ماہ پہلے اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم دینے کے باوجود آج منگل کو اچانک  کام شروع کرنے کی کوشش کی گئی، مگر عوام نے کثیر تعداد میں جمع ہوتے ہوئے  کام  کو روک دیا اور اُنہیں کسی بھی حال میں  یہاں کام شروع کرنے  نہ دینے پر آڑ گئے۔

سروے نمبر 111 پر قریب 30 گُنٹہ زمین کو  کچروں کو ٹھکانے لگانے کا مرکز بنانے کے مقامی پنچایت کے فیصلے کے بعد  چار ماہ قبل یکم ستمبر کو  نوجوان اتحاد کمیٹی  کے صدر جناب یوسف بیلّی کی قیادت میں  عوام نے سخت مخالفت کی تھی اور اے سی کو میمورنڈم پیش کیا تھا، بعد میں  بلاک کانگریس کے سابق صدر ویٹھل نائک کی قیادت میں  علاقہ کے دیگر لوگوں نے بھی پروجکٹ کی سخت مخالفت  کرتے ہوئے ماون کورے پنچایت سمیت اے سی  کو میمورنڈم  پیش کرتے ہوئے اُنہیں  متنبہ کرایا تھا کہ یہاں کسی بھی حال میں یہ پروجکٹ شروع کرنے نہیں دیا جائے گا،   مگر ان سب کے باوجود  آج یہاں کام شروع کرنے کی کوشش کی گئی جس پر عوام  ایک ساتھ جائے وقوع پر جمع ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی بھٹکل  پولس انسپکٹر دیواکر ، بھٹکل مضافاتی پولس انسپکٹر مہابلیشور،  پی ایس آئی بھرت، پی ایس آئی سُوما  سمیت کافی دیگر اہلکار جائے وقوع پر پہنچے، اس موقع پر جب عوام نے کام کو روکنے کی کوشش کی تو   ماون کوروے پنچایت کی صدرسُومیترا گونڈٖا،  نائب صدر  داس نائک اور پنچایت ترقی آفسر  جینتی نائک سمیت دیگر اراکین  کام کی حمایت میں آگئے جس پر احتجاجیوں  اور کام کی حمایت کرنے والوں کے درمیان لفظی جھڑپ شروع ہوگئی، جب پنچایت صدر اور نائب صدر نے کہا کہ کام کو روکنا ہے تو  اسسٹنٹ کمشنر کا تحریری  لیٹر لے کر آئے پھر کام کو روکے تو  احتجاجی فوراً  ا بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچ گئے، مگر پتہ چلا کہ اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی اور تحصیلدار روی چندرا دونوں ہوناور گئے ہیں، البتہ انہوں نے اے سی دفتر میں موجود اہلکاروں کو واقعے کی جانکاری دی اور چار ماہ قبل دی گئی  میمورنڈم کی نقل بھی پیش کرتے ہوئے کام کو روکنے کا مطالبہ کیا۔  ویٹھل نائک کی قیادت میں جب احتجاجی واپس جائے وقوع پر پہنچے   تو اس بات پر آڑگئے کہ وہ  کام کو کسی بھی حال میں نہیں کرنے دیں گے۔  پولس نے بیچ بچاو کرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے، بعد میں پولس نے  پنچایت ممبران کو بتایا کہ عوام یہاں کافی بڑی تعداد میں جمع ہوکر کام کی مخالفت کررہے ہیں ، ایسے میں وہ یہاں  کام شروع کرنے کے لئے فوری طور پر سیکوریٹی فراہم نہیں کرسکتے پولس نے کہا کہ یہاں اگر پولس سیکوریٹی کے ساتھ کام شروع کرنا ہے تو چار پانچ دن کی مہلت دینی ہوگی، حالات کو دیکھتے ہوئے بالاخر کام کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔

بعد میں احتجاجیوں نے  بھٹکل ٹاون پولس تھانہ سمیت بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ پہنچ کر دونوں کو  میمورنڈم پیش کرتے ہوئے   اُنہیں بتایا کہ جس جگہ پر کچروں کو ٹھکانے لگانے کا مرکز بنایا جارہا ہے، وہ  پورا علاقہ گنجان آبادی پر مشتمل ہے،  علاقہ میں 800  سے زائد مکانات ہیں،  علاقہ میں کھیت ، کلیان، باغات اور اسکول سمیت،مندر، مسجد اور درگا کے ساتھ ساتھ  کنارے ہی شرابی ندی بھی بہتی ہے،  اگر یہاں  کچروں کی نکاسی کا   مرکز بنایا جائے گا اور  کچروں کو ٹھکانے لگانے کا کام کیا جائے گا تو ظاہر بات ہے کہ  نہ صرف پورا علاقہ متاثر ہوگا بلکہ اطراف کے علاقوں میں بھی  بدبو پھیل جانے سے   بیماریاں پھیلے گی، ساتھ ساتھ  قریب بہنے والی ندی بھی   آلودہ ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈمپنگ اسٹیشن کی وجہ سے   صاف ستھرا اور ہریالی سے بھرا پورا علاقہ آلودہ ہوجائے گا اور لوگوں کا نہ صرف رہنا بلکہ علاقہ سے گذرنا دوبھر ہوجائے گا۔  انہوں نے کہا کہ  قریب ہی بندر ہے  اور بندر کے لئے لوگوں کی آمدورفت چوبیسوں گھنٹے جاری رہتی ہے، لوگ صبح سویرے صاف ستھر ی ہوا   کھانے کے لئے   بندر روڈ پر  چہل قدمی اور واکنگ  وغیرہ کے لئے بھی  نکلتے ہیں، اگر یہاں کچروں کا ڈھیر جمع کیا جائے گا تو  لوگوں کو علاقہ سے چلنے پھرنے میں بھی  دشواری پیش آئے گی۔ انہوں نے پولس حکام سے درخواست کی کہ حالات کو دیکھتے ہوئے وہاں کام شروع کرنے نہ دیا جائے۔

پولس نے  کل بدھ کو احتجاجیوں اور پنچایت اراکین کی ایک میٹنگ بلاکر معاملے کےتعلق سے   بات چیت کرکے آپسی رضامندی سے  مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دھانی کرائی، جس کے بعد عوام نے احتجاج کو ختم کیا۔

یاد رہے کہ  جس جگہ پر ڈمپنگ یارڈ   بنایاجارہا ہے، وہ ڈونگر پلی اور مخدوم کالونی سے متصل بندر روڈ کا علاقہ ہے، احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ اگر یہاں کچروں کو ٹھکانے لگانے کا مرکز قائم کیا گیا تو نہ صرف ڈونگر پلی، بیلنی اور مخدوم کالونی بلکہ  اطراف کے علاقوں بالخصوص خلیفہ محلہ،  مشما محلہ، غوثیہ محلہ سمیت   اطراف کے دیگر  تمام علاقوں میں  گندگی پھیلنے کا خطرہ ہے اور خراب بدبو سے  لوگوں کا  جینا  محال ہوسکتا ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔