منگلورو ایئر پورٹ کو آدانی ایئر پورٹ کا نام دینے کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے عوام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th April 2021, 10:30 PM | ساحلی خبریں |


منگلورو 5/ اپریل (ایس او نیوز)  منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا انتظام و انصرام آدانی گروپ کو سونپنے کے بعد اس کے داخلی داروازے پر آدانی ایئر پورٹ کا بورڈ لگا دیا گیا ہے۔ جبکہ شروع دن سے   مقامی لوگ  اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ لیکن اب   نام بدلے جانے پر مخالفین کی طرف سے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی تیاریاں  کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ اس ایئر پورٹ کو آدانی گروپ کے ہاتھوں میں دینے اور اس کا نام بدلنے  کے خلاف ساحلی علاقے میں بڑے پیمانے پر آواز اٹھائی گئی تھی مگر مرکزی حکومت نے اسے درکنار کرکے ایئر پورٹ  نجی کمپنی کی تحویل میں دینے کی کارروائی پوری کردی تھی۔

    ویسے اس ایئر پورٹ کے نام کو لے کر بھی ایک الگ تنازعہ چل رہا تھا جس میں دو تین الگ الگ مشہور شخصیات سے منسوب کرنے کا مطالبہ ہورہا تھا اورمہمیں چلائی جارہی تھیں۔ ان سب میں سب سے پرزور مطالبہ تُلو ناڈو کے ایک افسانوی کردار کوٹی چینّیا کے نام کا رہا ہے۔

     معلوم ہوا ہے کہ اس ائیر پورٹ کو آدانی ایئر پورٹ کا نام دئے جانے کے خلاف مہم چلانے والوں نے ایئر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا سے شکایت کی تھی اور کہا تھا کہ ایئر پورٹ کا نام تبدیل کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے ایئر پورٹ اتھاریٹَی نے منگلورو ایئر پورٹ کو نوٹس جاری کیا ہے۔

    اب نام بدلنے کے خلاف مہم چلانے والوں نے عدالت میں مفاد عامہ کی عرضی داخل کرنے کی تیاری شروع  کی ہے جس کے تحت قانونی ماہرین سے صلاح و مشورہ کیا جارہا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔