بھٹکل: جانوروں کو چراکرلے جانے کے الزام میں گاڑی کو روک کر زبردست توڑپھوڑ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 15th November 2019, 7:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 15/نومبر (ایس او نیوز) یہاں تعلقہ کے گورٹے میں جانوروں کو چرانے اور اِنّوا کار میں  بھر کر لے جانے  کا الزام عائد کرتے ہوئے علاقہ  کے  عوام  نے  کار  کو زبر دستی روکا ، پھر اُس میں زبردست توڑ پھوڑ کرتے ہوئے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ واقعہ آج جمعہ صبح کو پیش آیا۔

الزام ہے کہ صبح قریب تین بجے  گورٹے پنچایت حدود میں  کچھ لوگ  اِنّوا کار پر جانوروں کو ڈال کر لے جارہے تھے، جس کے دوران  عوام کی ایک بڑی تعداد  نے کار کے سامنے رُکاوٹ پیدا کرتے ہوئے کار کو روکنے کی کوشش کی، مگر کار تیزی کے ساتھ آگے بڑھنے لگی، اس دوران کچھ لوگوں نے راستے میں درخت کا ایک موٹا تنا ڈال کر کار کو روکنے کی کوشش کی، جس کے دوران  درخت کا تنا  اگلے اور پچھلے دو ٹائروں کے درمیان بری طرح پھنس گیا۔ اس کے باوجود ڈرائیور    کار کو قریب  ڈیڑھ کلو میٹر تک  بھگا لے گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اس کوشش میں   سڑک کنارے موجود ایک بچھڑا  کار کی زد میں آکر وہیں ہلاک ہوگیا۔ اس موقع پر کار پر سوار لوگوں کے لئے غالباً یہی بہتر لگا ہوگا کہ وہ   کار کو وہیں چھوڑ  کر بھاگ جائیں۔ لہٰذا  جیسے ہی وہ کار کو چھوڑ کر راہ فرار اختیار کی،  عوام نے کار پر دھاوا بول دیا اور زبردست توڑ پھوڑ مچائی۔

ذرائع کی مانیں تو اِنّوا  کار کے اندر    آٹھ جانورپائے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ کار پرنمبر پلیٹ KA-47 N-2817 دکھارہا تھا، تو  کار کے اندر دوسرا نمبر پلیٹ بھی برآمد ہوا ہے  جس کا نمبر KA19-Z 9159 ہے۔ اب پولس کو یہ پتہ لگانا ہے کہ کار کا اصلی نمبر کونسا ہے۔

گورٹے اور اطراف کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو سالوں سے  اُن کے گھر میں پالے گئے جانوروں کی  وقفے وقفے سےچوریاں ہورہی ہیں، ان کا الزام  ہے کہ  ان کے جانوروں کو چرا کر قصائی خانوں کو روانہ کیا جاتا ہے۔

فی الحال پولس نے  آٹھوں جانوروں کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔ عوام نے کار کو توڑ پھوڑ کر پوری طرح  برباد کردیا ہے، مضافاتی پولس اس تعلق سے چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔