آرامکو میں سرمایہ کاری کے لیے لوگ اثاثے فروخت کر رہے ہیں

Source: S.O. News Service | Published on 18th November 2019, 7:41 PM | خلیجی خبریں |

ریاض 8  1 نومبر (آئی این ایس انڈیا) سعودی عرب نے آج اتوار کو توانائی کے اپنے ادارے ’آرامکو‘ کے ڈیڑھ فیصد حصے کے شیئرز کی بازار حصص میں تجارت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ شیئرز کی قیمت تیس سے بتیس سعودی ریال ہو گی، جس سے نوے بلین سعودی ریال جمع ہو سکتے ہیں۔ارامکو نے آج اتوار کو کہا ہے کہ کمپنی کے ڈیڑھ فیصد حصے شیئرز فروخت کیے جائیں گے، جن کی مالیت 24/25.6 بلین ڈالر بنتی ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے پانچ فیصد شیئرز فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ارامکو کے مطابق کہ شروع میں شیئرز کی قیمت تیس سے بتیس سعودی ریال کے درمیان ہو گی، جو آٹھ سے ساڑھے آٹھ امریکی ڈالر فی شیئر بنتی ہے۔ اگر بازار حصص میں ارامکو کے ڈیڑھ فیصد شیئرز تیس ریال فی شیئر کی قیمت پر بکے، تو اس سے نوے بلین سعودی ریال جمع ہو سکتے ہیں۔‘بہت ہی تاخیر سے کی جانے والی یہ پیشکش سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اس منصوبے کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ تیل کی تجارت پر بہت زیادہ انحصار کو کم سے کم کرنا چاہتے ہیں۔ ارامکو کا شمار دنیا کی منافع بخش ترین کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ابتدائی طور پر ارامکو کی جانب سے دو مختلف ایکسنچ میں لسٹنگ کے اندازے لگائے گئے تھے۔ دو فیصد سعودی عرب کی تداول کہلائی جانے والی اسٹاک ایکسچینج میں جبکہ تین فیصد بیرون ملک کی اسٹاک مارکیٹ میں۔ تاہم اب اس کمپنی نے کہا ہے کہ فی الحال بین الاقوامی اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی فروخت کا فوری طور پر کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اس پیش رفت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ طویل عرصے سے جس ہدف کے بارے میں بات چیت کی جا رہی تھی وہ وقتی طور پر شاید حاصل کر لیا گیا ہے۔ارامکو کے شیئرز فروخت کرنے کی خبر پہلی مرتبہ 2016 میں سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد سے یہ معاملہ تاخیر کا شکار ہوتا رہا۔خبر رساں اداروں کے مطابق بہت سے سعودی شہری ارامکو کے شیئرز کے کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے رقم ادھار لے رہے ہیں اور اپنے اثاثے  فروخت کرنے کے لیے بھی تیار دکھائی دیتے ہیں۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...