پنچ رتنا منصوبے کے ذریعے ریاست کے عوام کو پرسکون زندگی گزارنے کا موقع دیاجائے گا:کمارسوامی

Source: S.O. News Service | Published on 16th August 2022, 12:08 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 16؍اگست(ایس او نیوز)آئندہ اسمبلی انتخابا ت میں آزادانہ طورپر حکومت قائم کرنے جے ڈ ی ایس کو موقع دیاجائے۔اگر ریاست میں جے ڈی ایس حکومت قائم ہوئی تو پنچ رتنامنصوبے کے ذریعے ریاست کے عوام کو پرسکون زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیاجائے گا۔یہ بات سابق وزیراعلیٰ و جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی نے کہی۔

انہوں نے یہاں تعلقہ کے وڈراہلی میں ملک پرڈیوزرس کوآپریٹیو سوسائٹی کے نئے بی ایم سی یونٹ کا افتتاح کرنے کے بعد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں دو مرتبہ وزیراعلیٰ بننے کے باوجود آزادانہ طورپر کام کرنے کا موقع نہیں مل سکاہے اور عوام کی توقع کے مطابق اقتدار چلانا ممکن نہیں ہوسکاہے۔کمار سوامی نے بی جے پی اور کانگریس کے خلاف شدید برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ دونوں پارٹیوں نے ملک اور ریاست کی ترقی کیلئے کچھ نہیں کیا اور مخلوط حکومت کے دوران بھی ترقی کو ممکن ہونے نہیں دیا۔اگر آزادانہ حکومت کے قیام کا موقع دیاگیاتو پنچ رتنامنصوبے کے نفاذ کو ممکن بنایا جائے گا۔اس منصوبے کے تحت ہر گھر کے ایک فرد کو روزگار،مفت تعلیم،غریبوں کیلئے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ایک ہی کیمپس میں پہلی تا بارہویں جماعت کنڑا اور انگلش میڈیم میں مفت تعلیم کا اہتمام بھی کیاجائے گا۔ گرام پنچایت کی سطح پر 30بستروں کی استطاعت والے اسپتال کا قیام عمل میں لایاجائے گا اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ریاست کی خواتین کے مطالبے کے مطابق پچھلی حکومت میں شراب اور لاٹری پر پابندی عائد کردی گئی تھی، اسی طرز پر آئندہ بھی کرکٹ بیٹنگ سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔کوآپریٹیو سوسائٹی کے سکریٹری اور چند لوگوں کی طرف سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے رقم غبن کرنے کی شکایت ملی ہے،اے آر ڈی آر ہی بدعنوانیوں کو موقع فراہم کررہاہے،جے ڈی ایس حکومت اقتدار پر آئی تو اس نظام کو ختم کردیاجائے گا۔ان تمام سہولتوں کو حاصل کرنے کیلئے آپ کا فیصلہ ہی اہم ہوگا۔تمام سہولتیں حاصل کرکے جے ڈی ایس پارٹی کو کئی افراد نے دھوکہ دیاہے،مگر جے ڈی ایس کے ساتھ وفاداری سے کام کرتے آرہے مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر کے انادانی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،انہیں پھر سے منتخب کر کے حلقے اور ریاست کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں۔کمار سوامی نے کہاکہ ان کی سیاسی زندگی میں ملولی حلقے کا بہت بڑا حصہ رہا ہے،ملولی کے عوام نے انہیں سیاسی طور پر تعاون کیاہے۔انتخابات کے دوران رقم کے بدلے ووٹ فروخت نہ کریں،ریاست کی ترقی اور عوام کی فلاح وبہبودی کیلئے اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...