پارسل میں منشیات ہونے کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی ۔ بینگلورو کی خواتین نے گنوائے 13 لاکھ روپے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 30th October 2023, 7:07 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو 30 / اکتوبر (ایس او نیوز) آن لائن دھوکہ دہی کے ایک نئے معاملے میں فریب کاروں نے پارسل میں منشیات موجود ہونے کی بات کہتے ہوئے بینگلورو کی ایک خاتون کو 13 لاکھ روپے کا چونا لگا دیا اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اُس خاتون نے کوئی پارسل بھیجا بھی نہیں تھا ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  بینگلورو کے وکٹوریا لے آوٹ میں رہنے والی ایک خاتون کو ایک جعلساز نے فون کرکے بتایا کہ وہ ممبئی کی کوریئر کمپنی کا ایکزیکٹیو ہے اور خاتون نے جو تھائی لینڈ کے لئَے پارسل بھیجا ہے اس میں 140 گرام ایم ڈی ایم اے نشے کی گولیاں، آٹھ پاسپورٹس اور پانچ کریڈٹ کارڈس موجود ہیں ۔ خاتون نے جواب دیا کہ اس نے کوئی بھی پارسل نہیں بھیجا ہے ۔ اس پر جعلساز نے اس خاتون کا آدھار کارڈ نمبر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ پارسل اسی نے بھیجا ہے اور کسٹمس والوں نے پارسل ضبط کر لیا ہے اور انہیں اب ممبئی سائبر کرائم پولیس سے رابطہ قائم کرنا ہوگا ۔

    یہ سن کر خاتون خوفزدہ ہوگئی ۔ اس کے بعد دھوکے بازوں نے اسے نجی تفصیلات درج کرنے کے لئَے اسکائپ ایپ ڈاون لوڈ کرنے کی ہدایت دی اور پھر ایک اکاونٹ نمبر دیا جس پر رقم ٹرانسفر کرنے کو کہا گیا ۔ دوسرے دن خاتون نے بینک جا کر دھوکے بازوں کے فراہم کردہ اکاونٹ میں 13 لاکھ روپے ٹرانسفر کر دئے ۔ جیسے  ہی رقم دھوکے بازوں کے کھاتے میں منتقل ہوگئی انہوں نے اپنے بینک کھاتے کی تمام تفصیلات مٹا دیں اور رابطہ منقطع کر دیا ۔ 

    آن لائن فراڈ کا شکار ہوئی اس خاتون نے اب پولیس کے پاس شکایت درج کروائی ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...

دہلی، لکھنو، احمد آباد وغیرہ سے حج کے کرایہ میں کمی، لیکن بنگلور سے حج جانے والوں کے لئے 40 ہزار روپئے کرایہ میں اضافہ؛ کیا حج جانا سستا ہوگیا ؟

حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی نے گزشتہ دنوں وزارت ایک افسر کے اس بیان پر کہ اس بارحج کا کرایہ مختلف جگہوں سے محکمہ کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی کی بہت محنت اور کوششوں سے حج 2024 سستا ہوگیا ہے، دعویٰ کیا کہ افسران وزیر کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔