بھٹکل میں کورونا وائرس معاملہ؛ ایک اور مریض کی رپورٹ پوزیٹیو؛ کرفیو جیسے حالات؛ کرفیو پاس ہی قابل قبول؛ کرناٹک میں سات نئے کیسس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th March 2020, 5:16 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  27/ مارچ (ایس او نیوز) بھٹکل میں جمعرات شام  کو ایک اور شخص کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو موصول ہونے کی خبریں گردش کررہی تھی، جس کی آج جمعہ کو سرکار کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے۔

جمعہ کی دوپہر کو کرونا کے آپڈیٹس فراہم کرتے ہوئے حکومت کرناٹک کی جانب سے جاری اعلا میہ  میں کہا گیا ہے صبح آٹھ بجے تک سات نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو نکلی ہے ، اس میں ایک کا تعلق بھٹکل سے ہے جس کی عمر لگ بھگ 22سال ہے۔سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ تازہ معاملات کےساتھ ہی کرناٹک میں کرونا پوزیٹیو مریضوں  کی تعداد بڑھ کر 62 ہوچکی ہے۔ بھٹکل کے اس مریض کا نمبر 62 ہے۔   اعلانیہ میں اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ 62 کرونا پوزیٹیو مریضوں  میں تین کی موت ہوچکی ہے، جبکہ پانچ لوگ صحتیاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج بھی ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل کاروار میں منعقدہ پریس کانفرنس میں  ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے جمعہ صبح   ایک چارٹ جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا  کہ  ضلع اُترکنڑا کے بھٹکل تعلقہ سے 26 مارچ تک  جملہ 67 نمونوں کو جانچ کےلئے حاصل کیا گیا تھا  جس میں سے اب تک نو لوگوں کی رپورٹس نیگیٹو آچکی ہے۔ جبکہ دو کی پوزیٹیو آئی ہے، مگر اب تازہ  سرکاری اعلانیہ کے بعد بھٹکل میں کورونا پوزیٹیو کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔ ڈپٹی  کمشنر کی طرف سے جاری چارٹ کے مطابق ۵۶ لوگوں (اب ۵۵ لوگوں ) کی رپورٹ موصول ہونی باقی ہے۔ چارٹ کے مطابق کل جمعرات کو صرف ایک دن میں 17 لوگوں کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے گئے ہیں۔ مزید اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ ضلع میں بھٹکل کے علاوہ کاروار اور کمٹہ سے چار ، ہلیال سے تین،سرسی سے دو اور یلاپور، ہوناور اور جوئیڈا سے ایک ایک مشکوک شخص کے سیمپل جانچ کے لئے روانہ کئے  گئے تھے جس میں سے صرف کمٹہ کے ایک سیمپل کی رپورٹ موصول ہونی باقی ہے جبکہ دیگر تمام سمپل کی جانچ نیگیٹیو آچکی ہے۔

بھٹکل کامریض نمبر 62 کب بھٹکل پہنچا تھا؟  بھٹکل سے تعلق رکھنے والا کورونا مریض نمبر 62 مارچ 19 کو دبئی سے گوا ہوتے ہوئے بھٹکل پہنچا تھا، پتہ چلا ہے کہ وہ اگلے دن یعنی 20/ مارچ کو ہی سرکاری اسپتال میں جانچ کے لئے پہنچا، جس کی رپورٹ جمعرات شام کو موصول ہوئی جو پوزیٹیو تھی۔ پتہ چلا ہے کہ وہ وزٹ ویزا پر دبئی گیا تھا، 15/20 دن دبئی رہ کر واپس لوٹا تھا،  پتہ چلا ہے کہ کچھ عرصہ قبل وہ حادثے میں شدید زخمی بھی ہوا تھا، مگر اس بار  15/20 دن کے لئے دبئی جانا بہت مہنگا پڑا اور کورونا بیماری کے  ساتھ واپس آنا پڑا۔

کاروار میں کھانا کھایا تھا:   پتہ چلا ہے کہ جب وہ گو ائرپورٹ سے بذریعہ کار بھٹکل کے لئے روانہ ہوا تھا راستے میں کاروار کے ایک ہوٹل میں رُک کر کھانا کھایا تھا۔ بھٹکل پہنچنے کے بعد بخار کو دیکھتے ہوئے اُس کے سیمپل کو شموگہ روانہ کیا گیا تھا، کل شام تک شموگہ سے رپورٹ موصول ہوچکی تھی جو پوزیٹیو نکلی، مگر دوبارہ تصدیق کے لئے اس کے سیمپل کو پونے روانہ کیا گیا تھا اور دوپہر تک پونے سے بھی رپورٹ موصول ہوئی اور وہاں سے بھی رپورٹ پوزیٹیو آئی۔

میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان:   بھٹکل میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنرڈاکٹر ہریش کمار نے جمعہ صبح میڈیکل ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد بھٹکل میں مائک پر اعلان کیا جارہا ہے کہ بھٹکل میں کرفیو نافذ ہے، لہٰذا عوام اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ایمرجنسی کی حالت میں گھروں سے باہرنکلنا ہوتو کرفیو پاس ضروری:   بھٹکل میں میڈیکل ایمرجنسی  نافذ کئے جانے کےبعد ضلع اُترکنڑا کے ایس پی  شیوپرکاش دیوراج نے کاروارمیں  اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹکل میں ڈی سی کی طرف سے میڈیکل ایمرجنسی کا اعلان کئے جانے کے بعد بھٹکل میں  کرفیو نافذ کیا گیا ہے، لہٰذا بھٹکل میں اگر کسی کو ایمرجنسی کی حالت میں بھی گھروں سے باہر نکلنا ہوتو اُن کے لئے ضروری ہے کہ وہ قریبی پولس تھانہ سے کرفیو پاس حاصل کرے۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹکل پولس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جب تک کسی کے پاس پولس کی طرف سے دیا گیا کرفیو پاس نہیں ہوگا، راستوں پر کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس بات کی بھی جانکاری دی کہ  کرفیو پاس  کے ساتھ کہیں جانا ہوتو صرف مقررہ مدت میں ہی اُسے متعلقہ مقام پر  جاکر واپس آنا ہوگا، اُسے جاری کردہ پاس سے مزید کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ایس پی نے بتایا کہ جن کو بھی ضلع یا تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے کرفیو پاس  دیا گیا ہے ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ کرفیو پاس لازماً اپنے گلے میں ڈال کر باہر نکلیں۔

بھٹکل میں کرونا کا تیسرا معاملہ:  بھٹکل میں مریض نمبر 62 کے سامنے آتے ہی  اُترکنڑا میں کرونا پوزیٹیو کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ایک چالیس سالہ شخص اور ایک 65 سالہ شخص کرونا سے متاثرہ پایا گیا تھا۔  تعجب کی بات یہ ہے کہ ضلع میں کورونا پوزیٹیو کے تینوں معاملات بھٹکل سے سامنے آئے ہیں اور تینوں مریض  دبئی سے  واپس لوٹے تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھٹکل سے تعلق رکھنے واا    ایک مریض  مینگلور وینلاک اسپتال سے بھی سامنے آیا تھا جسے مشکوک حالت میں مینگلور ائرپورٹ سے ہی وینلاک اسپتال لے جایا گیا تھا اور جانچ کے بعد اُس کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...