یلاپور میں کار کی ٹکر سے بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th January 2024, 12:59 PM | ساحلی خبریں |

یلا پور 6/جنوری (ایس او نیوز)  موٹر سائیکل اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار  شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ بائک رائیڈر زخمی ہوگیا۔ حادثہ جمعرات شام کو دیشپانڈے  نگر روڈ کراس کے قریب نیشنل ہائی وے 63 پر پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت کلگھٹگی  تعلقہ کے ملکین کوپّا کے رہائشی با شاصاب رستم صاب ملّانور (40)  کی حیثیت سے کی گئی ہے۔  جو پیشہ سے مزدور تھا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کار جس کی  ڈرائیونگ  سرینواس پٹگارکررہا تھا، کلگھٹگی سے یلاپور جارہا تھا، ایک ٹینکر کو اوورٹیک کرنے کے دوران  اس کی کار مخالف سمت سے آنے والی بائک سے ٹکراگئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر  سوار باشا صاب   کے  سر پر شدید چوٹ  لگنے سے اس نے  موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

کار ڈرائیور کے خلاف یلاپور  پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...