بھٹکل موگلی ہونڈا میں آئیل ٹینکر اُلٹ گیا؛ آزاد اسپورٹس سینٹر کے اراکین نے کی مدد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th November 2018, 1:24 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 18/نومبر (ایس او نیوز) یہاں موگلی ہونڈا نیشنل ہائی وے 66 پر رات قریب گیارہ بجے ایک خالی آئیل ٹینکر اُلٹ جانے سے نیشنل ہائی وے بند ہوگیا،  مگر علاقہ کے آزاد اسپورٹس سینٹر کے اراکین نے فوری اپنا تعائون پیش کرتے ہوئے دوسری ایک لاری کی مدد سے ٹینکر کو سیدھا کرکے سڑک کنارے لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ ٹینکر بیلگام سے مینگلور جارہی تھی، کسی سواری کو اوورٹیک کرنے کی  کوشش میں اچانک مخالف سمت سے دوسری سواری کو دیکھ کر  ڈرائیور کاتوازن  کھو گیا  اور سڑک کنارے ٹینکر کو لے جانے کے نتیجے میں  ٹینکر اُلٹ گئی۔ حادثے میں ڈرائیور بھی محفوظ رہ گیا، البتہ ٹینکر اُلٹ جانے سے ٹینکر کو نقصان پہنچا۔

قریب آدھے گھنٹے تک نیشنل ہائی وے بند رہا، مگر تعجب کی بات یہ رہی کہ پولس کا کوئی اہلکار اس دوران جائے وقوع پر نظر نہیں آیا البتہ  علاقہ کے نوجوانوں  نے ہی ٹینکر کو نکال کر ہائی وے کو سواریوں کے لئے کھول دیا۔

ہائی وے کے دونوں طرف  سواریوں کی کافی لمبی قطار جمع ہوگئی تھی ،گاڑیوں پر سوار لوگوں نے نوجوانوں کے فوری طور پر مدد فراہم کرنے کا جذبہ دیکھ کر اُن کی ستائش کی اور  ہائی وے کو سواریوں کے لئے فوری طور پر کھولنے پر  اُن کا شکریہ ادا کیا۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...