آنے والے دنوں میں بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافہ متوقع

Source: S.O. News Service | Published on 12th January 2022, 11:53 AM | خلیجی خبریں |

ریاض، 12؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) سعودی عرب کی قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ اور وزٹ ایکٹیویٹی کے رکن سعید باحشوان نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے تین مہینوں رجب، شعبان اور رمضان کے دوران بیرون ملک سے آنے والے عازمین عمرہ کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوگا جب سعودی عرب میں کورونا کی پابندیاں اٹھنے کے بعد متعدد ممالک کے مسافروں کی آمدو رفت شروع ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عمرہ زائرین کی مکہ المکرمہ تک تمام تیاری مکمل کرلی ہے اور اب ازبکستان، لیبیا، مصر، تونس، الجزائر، انڈونیشیا ، پاکستان اور بھارت سے عمرہ زائرین کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 201 عمرہ کمپنیاں اور ادارے عازمین کو ان کی آمد سے لے کر ان کے آبائی وطن روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتی ہیں۔ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے عمرہ زائرین کی آسانی اور سہولت کے لیے غیر معمولی سروسز فراہم کی گئی ہیں تاکہ اللہ کے گھر میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو مناسک اور عبادت کی ادائی میں کسی قسم کی دقت اور دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کی ان کی خدمت کرنے اور عازمین کو ہوٹل، ٹرانسپورٹیشن اور کیٹرنگ سمیت بہترین سروسز اور ان کی مہمان نوازی کی ہدایت کی گئی ہے۔

باحشوان نے نشاندہی کی کہ عمرہ سیکٹر کی بحالی، ہوٹلوں میں رہائش کی سرگرمیوں میں اضافے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نقل و حمل، ریستوراںوں میں بکنگ، خریداری اور دیگر ذرائع میں تجارتی نقل و حرکت میں اضافے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...