فسادی کارسیوک کی گرفتاری میں سیاست نہیں، پرہلاد جوشی قانون سے ناواقف، 22جنوری کو چھٹی مرکز کا معاملہ، گیسٹ لیکچررس کو مستقل کرنا قانوناً مشکل: وزیر اعلیٰ سدارامیا

Source: S.O. News Service | Published on 3rd January 2024, 1:26 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،3/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) وزیر اعلیٰ سدارامیا نے واضح کیا کہ ہم نے ہبلی فسادات میں ملوث کارسیوک کی گرفتاری میں کوئی نفرت کی سیاست نہیں کی ہے اور نہ ہی بے قصور لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

 کو پل ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا مجرموں کو ایسے ہی کھلا چھوڑ دیا جانا چاہئے؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی پولیس محکمہ کو پرانے مقدمات کو نمٹانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس پر کارروائی کی ہے۔

گیسٹ لیکچر سے متعلق کیے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ گیسٹ لیکچرر کے ساتھ بات چیت کی گئی مگر وہ پھر بھی پدیا ترا پر نکلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پھر پدیاترا گیسٹ لیکچر اس کو مستقل کرنے کا مطالبہ ہے۔ مگر اس مطالبہ کی تکمیل انتہائی مشکل کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیسٹ لیکچر رس کی ڈیوٹی مستقل کرنا قانونی طور پر بھی مشکل ہے۔ ریاست کے سرکاری ڈگری کالجوں کے گیسٹ لیکچررس نے سروس کو مستقل کرنے کے لیے بنگلورو کے لیے پد یا تر ا شروع کر دی ہے۔

 بنگلورو میں مہمان لکچررس کا ایک بہت بڑا کنونشن منعقد ہوگا۔ رام مندر کے چیف پجاری کے اس بیان پر کہ رام مندر کے افتتاح کے لیے صرف رام بھگتوں کو مدعو کیا گیا ہے ، اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ دعوت کس کس کو دی گئی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا بی جے پی رام مندر کے افتتاح کے دن ریاست میں سرکاری چھٹی کا مطالبہ کر رہی ہے، تو انہوں نے کہا کہ مجھے چھٹی کے بارے میں نہیں معلوم ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پروگرام بنا رہی ہے،مرکز کو خود چھٹی دینے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خشک سالی سے ریلیف فراہم کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے اور فصل کے نقصان کے لیے 2 ہزار روپے عارضی امداد کے طور پر فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آدھار کو لنک کرنے کے بعد کسانوں تک راحت پہنچے گی۔

پرہلاد جوشی كوقانون کا علم نہیں : حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار کرنے پر مرکز میں کوئلہ اور کانوں کے وزیر پر ہلاد جوشی پر تنقید کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ جوشی کو قانون کا علم نہیں ہے اور وہ سیاسی طور پر بول رہے ہیں نہ کہ قانونی طور پر مجرم ہمیشہ مجرم ہوتا ہے جب تک کہ عدالت سے بری نہ ہو جائے ۔ کیا جرم وقت کے ساتھ ختم ہو جاتا ہے؟ کیا پر ہلاد جوشی قانون کو جانتے ہیں؟۔ جرم وقت کے ساتھ ختم نہیں ہوتا، یہ وہیں رہے گا۔ وہ 1992 میں پہلی میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد پھوٹنے والے فسادات میں ملوث دو کارسیوکوں کی حالیہ گرفتاری کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ کارسیوکوں کی گرفتاری پرانے معاملہ پر انجام دی گئی ہے۔ اس واقعہ کے 31 سال بعد کارسیوکوں کے خلاف انتقامی سیاست کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی نے کانگریس حکومت پر تنقید کی ہے۔ سدارامیا نے جوشی کے ریمارکس کو ان کی سطحی درجے کی ذہنیت سے منسوب کیا، کیونکہ وہ مجرموں کی حمایت کر رہے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ جب پولیس نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے تو اس پر کارروائی کیوں نہیں کی، انہوں نے کہا کہ اب انہیں گرفتار کرنے میں کیا حرج ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کیلئے اتنخابی مہم ختم، کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12 ریاستوں کی 94 لوک سبھا سیٹوں کیلئے کل ہوگی ووٹنگ

  لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا شور اتوار کی شام پانچ بجے تھم گیا۔الیکشن کمیشن تیسرے مرحلے کی پولنگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہا ہے ۔ انتخابی ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔

مودی پرجول ریونّا کو ملک واپس لا کرکرناٹک سرکار کو سونپیں ، مہیلا کانگریس کا مطالبہ

پرجو َل ریونّا ج کے ذریعہ سیکڑوں  خواتین کے جنسی استحصال کےمعاملے میں  مرکزی حکومت کو گھیرتے ہوئے اتوار کو مہیلا کانگریس نے وزیراعظم مودی سےمطالبہ کیا کہ وہ اپنی اتحادی پارٹی کے لیڈر اور رکن پارلیمان کو جرمنی سے ملک واپس لائیں اور ریاستی حکومت کو سونپیں۔

بی جے پی کا منافرت سے پُر ویڈیو، کمیشن میں شکایت، ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی طبقہ کو مسلمانوں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش

کانگریس نے کرناٹک میں  بی جےپی کے ذریعہ جاری کئے گئے اس ویڈیو کے خلاف اتوار کوالیکشن کمیشن میں   شکایت درج کرادی ہے جس میں  ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی گئی ہے۔ حیرت انگیز طور پر یہ ویڈیو سنیچر کو جاری کیا گیا تھا جس پراسی وقت سے سوشل میڈیا پر ...