دہلی ہائی کورٹ سے کیجریوال کو راحت نہیں ملی، عدالت کا دخل دینے سے انکار

Source: S.O. News Service | Published on 28th March 2024, 11:08 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28/ مارچ (ایس او نیوز /ایجنسی) دہلی شراب پالیسی  گھوٹالے کے معاملے میں ریاست کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو دہلی ہائی کورٹ سے فوری راحت نہیں مل سکی  ہے۔ عدالت نے کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف ای ڈی کو جواب داخل کرنے کے  لئے 2 اپریل تک کا وقت دے دیتے ہوئے اس معاملے میں دخل دینے سے انکار کردیا اور آئندہ سماعت کے  لئے 3اپریل کی تاریخ مقرر کردی ۔ یعنی کیجریوال کو اب  3اپریل تک ہائی کورٹ سے کوئی راحت نہیں مل سکتی ۔بدھ کی صبح دہلی ہائی کورٹ میں کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف داخل عرضی پر سماعت  میں دونوں فریقین کے وکلاء نے اپنی اپنی طرف سے دلیلیں پیش کیں۔ کیجریوال کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے اپنے موکل کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا اور ای ڈی کی جانب سے جواب دینے کے لئے وقت مانگنے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملے کو ٹالنے اور ان کے موکل کو جیل میں قید رکھنے کی ناجائز اور غیر قانو نی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حراست اور گرفتاری غیر قانونی ہے اس لئے میرے موکل کو ایک منٹ بھی حراست میں نہیں رکھا جاسکتا ۔ 

  دوسری طرف ای ڈی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ کیجریوال سے تفتیش جاری ہے اس لئے انہیں اپنا جواب داخل کرنے کے لئے وقت چاہئے۔ بدھ کو سماعت ختم ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور کچھ گھنٹے بعد فیصلہ سنانے کی اطلاع دی تھی۔ جب چند گھنٹوں بعد عدالت نے فیصلہ سنایا تو کیجریوال کے ہاتھ مایوسی لگی کیوں کہ جسٹس سورن کانتا شرما  کی بنچ نے گرفتاری اور تفتیش میں دخل دینے سے انکار کردیا۔اس کے ساتھ ہی عدالت نے  ای ڈی جو اپنا جواب داخل کرنے کے لئے ۲؍ اپریل تک کا وقت دے دیا۔  

 یاد رہے کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کو ای ڈی نے تقریباً دو گھنٹے کی پوچھ تاچھ کے بعد21مارچ کی شب ان کی سرکاری رہائش گاہ  سے گرفتار کیا تھا۔   وہ جمعرات تک ای ڈی کی حراست میں ہیں جہاں ان سے پوچھ تاچھ ہو رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی پھر زخمی، ہیلی کاپٹر میں چڑھتے وقت لڑکھڑا کر گر گئیں

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ایک بار پھر زخمی ہوگئی ہیں۔ ممتا بنرجی کو یہ چوٹ درگاپور میں ہیلی کاپٹر میں سوار ہونے کے دوران لگی۔ وہ ہیلی کاپٹر سے درگاپور سے آسنسول جا رہی تھیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق بعد میں انہیں وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا۔ تاہم انہیں ...

پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد کانگریس کے انتخابی منشور کو ایک نئی سطح ملی: چدمبرم

   کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے پارٹی کے انتخابی  منشور پر لگاتار تنقید کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی پر آج تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ ووٹنگ کے پہلے مرحلے میں اپنی  یقینی  شکست دیکھ کر مسٹر مودی  نے منشور کو اہمیت دینا شروع کر دیا  ہے-

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے:الکا لامبا

قومی مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس نے گزشتہ 10 سالوں سے ملک میں بدانتظامی، ناانصافی اور آمریت کا ماحول بنا رکھا ہے، اس بار اس کی کوئی لہر نہیں ہے اور اس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے منصوبے پورے نہیں ہوں گے۔

تعلیمی وڈیو بنانے والے معروف یوٹیوبر دُھرو راٹھی کون ہیں ؟ ہندوستان کو آمریت کی طر ف بڑھنے سے روکنے کے لئے کیا ہے اُن کا پلان ؟

تعلیمی وڈیوبنانے والے دُھرو راٹھی جو اِ س وقت سُرخیوں میں  ہیں، موجودہ مودی حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لئے  کھل کر منظر عام پر آگئے ہیں، راٹھی اپنی یو ٹیوب وڈیو کے ذریعے عوام کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں کہ موجودہ حکومت ان کے مفاد میں  نہیں ہے، عوام کو چاہئے کہ  اپنے ...

بی جے پی ملازمت چھیننے والی پارٹی ہے، 26ہزار ٹیچروں کو بے روزگار کردیا : ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی امیدوار کی حمایت میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ بی جے پی ’ملازمت کھانے والی‘ پارٹی ہے۔ اس نے تقریباً 26ہزار اساتذہ کا ذریعہ معاش چھیننے کی سازش کی ہے۔ اس سازش کے  لئے ریاستی عوام  بی ...

آئین اور ریزرویشن کی حفاظت کے لیے کانگریس چٹان بن کر بی جے پی کی راہ میں کھڑی ہے: راہل گاندھی

کانگریس کے سرکردہ لیڈران انتخابی تشہیر میں لگاتار دعویٰ کر رہے ہیں کہ بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار ہوئی تو آئین کو بدلنے کی کوششیں شروع ہو جائیں گی۔ آج اس تعلق سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’بی جے پی لیڈروں اور نریندر مودی ...