کاروار میں وزیر دفاع نرملاسیتا رامن نے سادھا کانگریس پر نشانہ۔ مودی سرکارکے کارناموں کے گن گائے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th April 2019, 8:41 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 16؍اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا کے بی جے پی امیدوار کے لئے انتخابی مہم چلانے کے لئے وزیر دفاع نرملاسیتا رامن کاروار پہنچی اور انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس اور یو پی اے سرکار کی ناکامیوں اور مودی سرکارکی کامیابیوں کی جھڑی لگادی۔

کانگریس کو خاص طور پر بدعنوانی اور پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے معاملے پر نرم رویہ اور کم ہمتی دکھانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ممبئی دہشت گردانہ حملے کے بعد ہتھیار بند پاکستانی دہشت گرفتار ہوگیا تھا اور ہماری فوج پاکستان پر حملہ کرنے کے لئے تیار تھی، لیکن اس وقت کی یوپی اے حکومت نے صرف ثبوت اکٹھا کرنے کے نام پر وقت گنوادیا۔ جبکہ مودی حکومت نے اوری اور پلوامہ حملوں کا بدلہ پاکستان کی سرحدوں میں گھس کر لیا۔آگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر میں ہوئی بدعنوانی میں کانگریس اور گاندھی خاندان کو راست طور پرملوث بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں مودی حکومت نے بہت سارے بدعنوان لوگوں کو جیل کے پیچھے بھیج دیا ہے اور آئند ہ پانچ برسوں میں مزید بہت سے لوگ جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانے والے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کانگریس والے ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم فوج کے کارناموں کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کررہے ہیں ، جبکہ ہم لوگوں نے کبھی بھی ایسا نہیں کیا ہے۔مودی سرکار نے توفوج کو مزید طاقتور بنایا ہے۔نرملا سیتارامن نے الٹے کانگریس پر پلٹ وار کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹکا میں کانگریس کے ایک سابق وزیر تاریخ لکھ رہے ہیں اور اس میں انہوں نے فوج کی بڑی ہتک کی۔ انہوں نے ایئر چیف کو جھوٹا اور آرمی کو سڑک کے غنڈے قراردیا ہے۔ نرملا سیتا رامن نے اس انتخاب میں بی جے پی او رمودی کی کامیابی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 2047میں بھارت کی آزادی کو سوسال مکمل ہو جائیں گے اور اس وقت ہمارا ملک ایک ترقی پزیر ملک نہیں بلکہ پوری طرح ترقی یافتہ ملک بن جائے گااور اسی سمت میں مودی سرکار کام کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔