نیرو مودی کی ضمانت عرضی برطانیہ ہائی کورٹ سے بھی نامنظور
لندن 12جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) پی این پی گھوٹالہ کے اہم ملزم نیرومودی کی ضمانت عرضی بدھ کو برطانیہ ہائی کورٹ نے بھی مسترد کر دی گئی۔ جج نے کہا کہ اس بات کی ٹھوس بنیاد ہے کہ نواسیلیسس سرینڈر نہیں کرے گا۔ جج نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ گواہوں کو متاثر کرکے قانونی عمل میں رکاوٹ پیدا کی جاسکتی ہے۔ ہائی کورٹ سے پہلے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ نے بھی یہی کہتے ہوئے نیرومودی کی عرضی 3 بار مسترد کی تھی۔ویسٹ منسٹر کورٹ سے تیسری بار درخواست مسترد ہونے کے بعد نیرومودی نے 31 مئی کو ہائی کورٹ میں عرضی لگائی تھی۔ ہائی کورٹ میں نیرومودی کی درخواست پر گزشتہ منگل (11 جون) کو سماعت ہوئی تھی۔ کورٹ نے کہا تھا کہ فیصلے کے لئے وقت چاہئے، اس لیے بدھ کی تاریخ دی۔واضح ہو کہ نیرو مودی86 دن سے لندن کی جیل میں ہے۔ 19 مارچ کو اس کی گرفتاری ہوئی تھی۔ ہائی کورٹ میں منگل کو سماعت کے دوران نیرومودی کی نے کہا تھا کہ ضمانت ملنے پر نیرومودی الیکٹرانک آلہ جات سے نگرانی رکھے جانے کے لئے تیار ہے، اس کا فون بھی ٹریک کیا جا سکے گا۔ وکیل نے کہا کہ:’نیرومودی یہاں پیسہ کمانے آیا ہے،اب تک ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی جس سے لگے کہ وہ بھاگ سکتا ہے۔ اس کے بیٹے بیٹی بھی یہاں تعلیم کے لئے آنے والے ہیں۔