نیوزی لینڈ میں منایا گیا 2023کی آمد کا سب سے پہلا جشن ، آکلینڈ میں اسکائی ٹاور سے کی گئی آتش بازی

Source: S.O. News Service | Published on 1st January 2023, 10:45 AM | ملکی خبریں | عالمی خبریں |

نئی دہلی، یکم جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہندوستان میں نئے سال یعنی 2023 کی آمد کا جشن شروع ہونے میں ابھی تقریباً 6 گھنٹہ باقی ہے، لیکن نیوزی لینڈ میں تو یہ جشن شروع بھی ہو چکا ہے۔ نیوزی لینڈ نئے سال کا جشن منانے کے معاملے میں دنیا کا پہلا ملک ہے جہاں آکلینڈ میں آتش بازی کے ساتھ 2023 کا آغاز ہوا۔ آکلینڈ کے سب سے مشہور ’اسکائی ٹاور‘ کو جگمگاتی لائٹ سے سجایا گیا ہے جہاں نئے سال سے قبل کی شام ایک تقریب کے دوران زبردست آتش بازی کی گئی۔

دراصل نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ دنیا کے سب سے شمالی حصہ میں موجود ہے اور نئی صبح دنیا کے شمالی حصے سے ہی شروع ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نیوزی لینڈ کا شہر آکلینڈ نئے سال کا جشن منانے کے معاملے میں سب سے اول مقام رکھتا ہے۔ یہاں گزشتہ سال 2022 میں بھی کورونا کے وقت نئے سال کے جشن کو آتش بازی کے ساتھ منایا گیا تھا۔

جہاں تک ہندوستان کا سوال ہے، آکلینڈ کے مقابلے یہاں نئے سال کا جشن تقریباً 7.30 گھنٹے بعد منایا جاتا ہے۔ ہندوستان میں ابھی شام کے تقریباً 6 بج رہے ہیں، یعنی ابھی نئے سال کا اصل جشن شروع ہونے میں ہندوستانی باشندوں کو مزید 6 گھنٹے انتظار کرنا پڑے گا۔

بہرحال، نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں موجود اسکائی ٹاور شہر کی سب سے مشہور عمارتوں میں سے ایک ہے۔ یہ ٹاور 25 سال قدیم ہے۔ اس کی اونچائی 328 میٹر ہے۔ یہ جگہ سمندر سے 193 میٹر اونچی ہے۔ نئے سال 2023 کے جشن کے دوران یہاں شاندار آتش بازی کی گئی اور رات میں ہوئی اس آتش بازی کی وجہ سے پورا آسمان روشن ہو گیا۔ اس روشنی کو میلوں دور سے بھی دیکھا گیا۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ نئے سال کے جشن کو دیکھنے کے لیے اسکائی ٹاور کے آس پاس موجود رہے۔ نئے سال کے جشن کو پیش نظر رکھتے ہوئے اسکائی ٹاور کو نیلی اور بینگنی رنگ کی روشنی سے سجایا گیا اور اس پر ٹائم کلاک بھی دکھایا جا رہا تھا تاکہ نئے سال میں قدم رکھنے کی خبر سبھی کو مل سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔

روہت ویمولا کیس میں مزید تحقیقات کرے گی تلنگانہ پولیس، والدہ نے کلوزر رپورٹ پر ظاہر کیا شبہ

 تلنگانہ پولیس نے جمعہ کو کہا کہ وہ طالب علم روہت ویمولا کی موت کی مزید تحقیقات کرے گی کیونکہ پولیس نے عدالت میں جو کلوزر رپورٹ داخل کی ہے اس پر متوفی کی والدہ اور کچھ دیگر افراد کی جانب سے شکوک و شبہات ظاہر کئے گئے ہیں۔ اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے تلنگانہ کے ڈی جی پی نے کہا کہ ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

شیئر مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے اڈانی گروپ کی چھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا ہے جس کے بعد کانگریس ایک بار پھر پی ایم مودی اور اڈانی پر حملہ آور دکھائی دے رہی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’سالوں تک ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہنے والے سیبی نے ...

لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دربھنگہ دورہ پر طنز کے تیر چلائے ہیں۔ انھوں نے دربھنگہ میں اب تک ایمس نہیں بنائے جانے پر مزاحیہ انداز میں کہا کہ لگتا ہے وزیر اعظم مودی ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔