بھٹکل نیو شمس اسکول کے زیراہتمام ماحولیاتی تحفظ و عوامی بیداری کےمتعلق ’این ویرو واک‘ پروگرام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th July 2019, 8:52 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28؍جولائی  (ایس اؤ نیوز)تربیت ایجوکیشن سوسائٹی بھٹکل کی نیو شمس اسکول میں ’ یوم ِ ماحولیات ‘ کی مناسبت سے اتوار کو ’’این ویرو واک ‘‘(Enviro Walk) نامی پروگرام کا انعقاد کرتےہوئے ماحولیات کے تحفظ کو لے کر عوامی بیداری پیدا کرنےکی کوشش کی گئی ۔

اسکول کی صدر مدرسہ فہمیدہ ڈاٹا نے پروگرام کو ہری جھنڈی دکھانے کے بعد خطاب میں کہاکہ عالمی سطح پر ماحولیات کو  برباد کیا جارہاہے، اس کا ازالہ ہمارے اپنے گھروں سے ہونا چاہئے ، ہماری روز مرہ زندگی میں پلاسٹک اشیاء کا استعمال نہ کریں اس کابائیکاٹ کرتے ہوئے صاف ستھرا اور خوبصورت ماحول کی تعمیر کرنا ہمارے ہرایک طلبا کا مقصد ہونا چاہئے۔

اس کے بعد اسکول صحن سے ’ہمارا قدم ماحولیات کی طرف ‘، پلاسٹک کا استعمال ختم کریں ،ماحولیات کو تحفظ بخشیں ‘ جیسے نعروں کے ساتھ طلبا پر مشتمل ’ماحولیاتی قدم ‘( Enviro Walk) کے موضوع کے تحت ماحولیاتی تحفظ کی عوامی بیداری ریلی کی شروعات ہوئی۔ ریلی کے دوران جامعہ آباد کے ہر ایک گھر پر دستک دیتے ہوئے انہیں ایک ایک درخت تقسیم کرکے ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کی کوشش کی گئی ۔ وہاں سے شمس الدین سرکل پہنچ کر پلے کارڈ،بیانر کی تشہیر کرتے ہوئے ماحولیات کے حق میں نعرے لگائے گئے۔یہاں  رپورٹر پرسنا بھٹ کو ادارے کے صدر محمد اسماعیل محتشم نے درخت کا تحفہ دیا۔ اسکول کے صدر مدرس ایم آر مانوی نے ماحولیات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ادارے کے جنرل سکریٹری مولانا ضیاء الرحمن ندوی، پی آر اؤ سکریٹری مولانا عزیز الرحمن ندوی ، انتظامیہ ممبر ایس کے صلاح الدین، عبدالمنیم رکن الدین ، اساتذہ میں سے مولانا سبحان ندوی ، شازیر حسین ، منجوناتھ ہیبار، عبدالربیع  خلیفہ ، ایس ایم ثقلین ، سید شجاع وغیرہ موجود تھے۔ اس کے بعد اسکول صحن میں ادارے کے نائب صدر قادرمیراں پٹیل سمیت کئی عہدیداران ، ممبران ، اساتذہ وغیرہ کی موجودگی میں  طلبا نے اسکول کے اطراف شجر کاری  کرتےہوئے ماحولیات کےمتعلق عملی کام انجام دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...