انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے انتخابات، سرپرست سمیت 81 اراکین کے ناموں کا اعلان؛ 15فروری کو ہوگی پہلی میٹنگ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th February 2020, 10:18 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 13/فروری (ایس او نیوز) 96 اراکین انتظامیہ پر مشتمل قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے اب تک 81 اراکین کے ناموں کا اعلان ہوچکا ہے جس میں گیارہ سرپرست بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمشنر جناب اسحاق شاہ بندری نے بتایا کہ  فی الحال عمان سے دو اراکین کا انتخاب ہونا باقی ہے، اسی طرح پہلی انتظامیہ میٹنگ میں دس اراکین کا انتخاب ہوگا جبکہ عہدیداران کے انتخاب کے بعد صدر صاحب کو مزید تین اراکین کو انتظامیہ میں شامل کرنے کا اختیار ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ  دیگر تمام شہروں اور علاقوں میں جہاں جہاں انجمن کے اراکین موجود ہیں، ممبران  کا انتخاب ہوچکا ہے۔

الیکشن کمشنر کی جانب سے جن 81 ناموں کی لسٹ جاری کی گئی ہے، اُس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے:

تحلیل شدہ انتظامیہ میں سے  دس اراکین کا انتخاب کیا گیا تھا، جن کے نام یہ ہیں: محمد آصف دامودی، محمد محسن شاہ بندری، ڈاکٹر محمد زُبیر کولا، ڈاکٹر سید سلیم ایس ایم، سید احمد پرویز ایس ایم، سید عبدالرحمن باطن ایس ایم،  عبدالواجد کولا، مولوی محمد طلحہ رکن الدین ندوی، محمد آفتاب قمری، محمد اسحاق شاہ بندری۔

بھٹکل میں جو عام انتخابات ہوئے تھے، اُس میں 23 اراکین کا انتخاب عمل میں آیا تھا، جن کے نام یہ ہیں:  ایڈوکیٹ محمد مزمل قاضیا، عبدالرحیم جوکاکو، محمد صادق پلور، سید ہاشم ایس جے، برہان کوکاری کے ایم،  سلمان احمد جوباپو، محمد احید محتشم، مولوی محمد شفیع ملپا قاسمی، مولانا محمد امین رکن الدین ندوی، اسماعیل صدیق، حافظ ارشاد احمد صدیقی ندوی، محمد اسماعیل جوباپو، ایڈوکیٹ نہزان ائیکری،  عنایت اللہ شاہ بندری، عبدالرحمن باشہ رکن الدین پہلوان،  سید عبدالعظیم ایس ایم، محمد زُبیر آرمار، سعداللہ رکن الدین، محمد ارشاد گوائی، رئیس احمد خطیب (بوٹا)، محی الدین رکن الدین کوچو باپا، مُبشر حسین ہلارے، سجاد کولا۔

دبئی سے منتخب ہونے والے اراکین: محمد اشفاق سعدا، محمد یوسف برماور، محمد سمیر کوکاری کے ایم، فیاض احمد کولا، سید سمیر سقاف ایس ایم، محمد زُبیر مصباح، عبدالوحید کولا، سرفراز جوکاکو، سید محمد افضل ایس ایم، عبدالمنان مصباح۔

ابوظبی سے محمد فاروق مصباح، جدہ سے شریف اکرمی اور  قمر سعدا، ریاض سے محمد عمار عبدالعلیم قاضیا، ینبو سے  فضل الرحمن رکن الدین، منطقۃ الشرقیہ سے ارشاد صدیقہ، یونس قاضیا، الیاس صدیقہ، مزمل رکن الدین اور  جاوید کولا۔بحرین سے محمد اسحاق پلور، کویت سے محمد ہاشم معلم اور  قطر سے محمد زبیر خلیفہ کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔

اسی طرح اندرون ہند کے  شہروں سے بھی اراکین کاانتخاب  کیا جاچکا ہے۔  بنگلور سے  عبدالمعیدکاڈلی اور  محمد نعمان شاہ بندری پٹیل، کیرالہ سے سید باشاہ ایس ایم، فیاض احمد مصباح اور  عبدالستار قاضیا،  چینائی سے سید محی الدین محمد جعفر ایس ایم (مارکٹ)اور  عبدالرحیم پٹیل، مینگلور سے عبدالعظیم دامودی، مڈکیری سے نظام الدین صدیق، کولکاتہ سے محمد ہاشم محتشم، آندھرا سے محمد فوّاز محتشم اور  بلال احمد رکن الدین، ممبئی سے  ریاض جاکٹی اور عادل ناگرمٹ۔

الیکشن کمشنر جناب اسحاق شاہ بندری نے بتایا کہ انجمن کے 11 سرپرست بھی ہیں، جن کے نام یہ ہیں:  ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن ، دامدا حسن شبر، سید حسن سقاف ایس ایم، محمد میراں صدیق، سعید حُسین دامودی، محمد ابراہیم قاضیا، عبدالعلیم قاضیا، ڈاکٹر محمد اسماعیل قاضیا، محمد ذکریا شینگری، الحاج ایس محسن شاہ بندری، محمد میراں اسماعیلجی۔

انہوں نے بتایا کہ اب صرف عمان کی دو سیٹوں کو پُر  کرنا باقی ہے اور عمان کے لئے دو اراکین کا انتخاب انجمن کی پہلی انتظامیہ میٹنگ میں کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ انجمن کے نو منتخب اراکین انتظامیہ کی پہلی میٹنگ مورخہ 15فروری کو بلائی  گئی ہے جس میں مجلس انتظامیہ کے لئے دس اراکین کو بھی باہمی مشورے سے منتخب کیا جائے گا۔اسی طرح 22/فروری کو انتظامیہ کی دوسری نشست میں عہدیداران کا انتخاب عمل میں آئے گا۔عہدیداران کے انتخاب کے بعد نومنتخب صدر کو تین مزید اراکین کو انتظامیہ میں شامل کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس طرح جملہ 96 ممبران پر مشتمل انتظامیہ ہوگی۔

خیال رہے کہ  قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین  کا قیام 1919 میں ہوا تھا، یہ ادارہ اب سوسال کی تکمیل پر صد سالہ جشن منارہا ہے اور تقریب کا اختتامی اجلاس ہونا ابھی باقی ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ انجمن کے تحت کنڈر گارٹن، نرسری،  پرائمری  او ر  ہائی اسکول سے لے کر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ،  انجینرنگ، بی ایڈ،  بی سی اے ، بی بی اے اور ایم بی اے وغیرہ  کی بھی تعلیم دی جاتی ہے۔اسی طرح انجمن کے تحت لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے لئے بھی الگ کیمپس قائم ہیں جہاں  پر بھی  اعلیٰ تعلیم کا بہترین  انتظام ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔