اُڈپی میں بجرنگ دل والوں کی پٹائی سے مسلم نوجوان کی موت،تمام ملزمین گرفتار، اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | Published on 25th July 2022, 7:50 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اڈپی ، 25؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) اڈپی کے قریب بیلارے میں مبینہ طور پرہندوتوا گروپ بجرنگ دل کے آٹھ کارکنان کی جانب سے مار پیٹ کے ایک دن بعد 18 سالہ مسعود کی موت ہوگئی تھی، اس معاملے میں تمام ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتول مسعود کی 19 جولائی کو ایک ملزم سدھیر کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی۔ لڑائی ختم ہونے کے بعد وہ گھر واپس آیا۔ اس کے دوست ابراہیم شنیف نے بتایا کہ دو ملزمین سنیل اور ابھیلاش نے اسے فون کیا اور کہا کہ سدھیر پر مسعود نے حملہ کردیا۔

انہوں نے معاملہ کو حل کرنے کے بہانے سے دونوں کو وشنو نگر بلایا تھا۔ 20 جولائی کو رات تقریباً 11 بجے شنیف اور مسعود کو وشنو نگر بلایا گیا جہاں ان پر حملہ ہوا، مسعود کے سر پر سوڈے کی بوتل سے مارا گیا تھا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔موقع واردات پر پولیس پہنچی اور حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔ حملے کے دوران ہی شنیف اور مسعود زخمی حالت میں مختلف سمتوں میں بھاگے تھے۔ تلاش کے بعد مسعود خون سے لت پت ملا جسے منگلورو ہسپتال لے جایا گیا تاہم مسعود زخموں کی تاب نہ لاسکا اور اس کی موت ہوگئی۔

اس موقع پر سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کرناٹک کے ایک وفد نے مرحوم مسعود کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے صدر عبدالمجید کی قیادت کے اس وفد نے مرحوم مسود کے جنازے میں بھی شرکت کی۔مسعود کے قتل کو سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کرناٹک کے صدر عبدالمجید نے بجرنگ دل کی جانب سے کی گئی ایک منصوبہ بند سازش قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی سے کہا کہ وہ اپنا ‘راج دھرم نبھائیں۔ جیسے بجرنگ دل کے ممبر ہرشا کو 25 لاکھ روپے کو معاوضہ دیا گیا تھا، اسی طرح مسعود کے اہل خاندان کو بھی 25 لاکھ روپے حکومت کی جانب سے دیے جائیں۔ عبدالمجید نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسعود کے قتل معاملے کی جیوڈیشل جانچ کی جائے تاکہ اس سازش کے پیچھے چھپے منصوبہ بنانے والوں کا پردہ فاش کیا جاسکے۔ ملزمین کی شناخت سنیل، سدھیر، شیوا، سداشیو، رنجیت اور بھاسکر کے طور پر کی گئی ہے۔ ان کا تعلق وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے بتایا جا رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...