بنگلور کے سیاح کی مرڈیشور ہوٹل میں پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی نعش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th August 2019, 1:10 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 19/اگست (ایس او نیوز)  تعلقہ کے سیاحتی مقام مرڈیشور کے ایک ہوٹل میں  بنگلور کے ایک سیاح کی نعش پنکھے سے لٹکتی ہوئی پائی گئی جس کی شناخت بنگلور کے مضافاتی علاقہ ہوسکوٹے کے رہنے والے کرشنا مورتی (38) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

پولس ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کرشنا مورتی 16/اگست کی صبح 4:30 بجے مرڈیشور کے ایک لاڈج پہنچا تھا، اگلے روز 17 اگست کو اُسے روم سے باہر نکلتے نہیں دیکھا گیا، 18/اگست کی صبح جب ہوٹل کے وارڈ بوائے نے صفائی کے لئے  اس کے کمرے  میں دستک دی تو جواب موصول نہیں ہوا، شک کی بنیاد پر اس نے  کمرے میں جھانکنے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ  کرشنا مورتی کمرے کے اندر پنکھے سے لٹکا ہوا ہے۔

ہوٹل کے  ذمہ داران نے فوری مرڈیشور پولس کو واقعے کی جانکاری دی اور پولس نے جائےوقوع پر پہنچ کر نعش کو اپنے قبضے میں کرتے ہوئے چھان بین شروع کی۔

پولس نے بنگلور میں  کرشنا مورتی کے گھروالوں کو  واقعے کی جانکاری دی ہے اور اُن کے مرڈیشور پہنچنے کے انتظار میں ہے، جس کے بعد پوسٹ مارٹم و دیگر کاروائی انجام دی جائے گی۔

مرڈیشور پولس تھانہ میں خودکشی کے تعلق سے  معاملہ درج کیا گیا ہے اور مزید چھان بین جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...