بھٹکل: مرڈیشور میں بی جےپی کے ریاستی لیڈران کی میٹنگ : ڈی کے شیوکمار اور ہری پرسا کو قرار دیا غنڈہ ؛ کرناٹک کی153 سیٹیوں پر بی جے پی کی جیت کا کیا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th December 2022, 9:15 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:20؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز ) بی جےپی کی ریاستی سطح کےلیڈران ، عہدیداران اورنگراں کاروں  کی  آج  منگل کو مرڈیشور میں میٹنگ  منعقدع ہوئی جس میں ریاست میں ہونےو الے اگلے ودھان سبھاانتخابات کے پیش نظر پارٹی کے استحکام کو لےکر بہت باریکی سے غوروخوض کیاگیا اور بوتھ لیول  پر پارٹی کی مضبوطی و استحکام کے متعلق سوچ بچار ہوا۔

اس تعلق سے  شام کو اخبارنویسوں کو میٹنگ کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے بی جےپی کے ریاستی ترجمان ایم جی مہیش  نےبتایا کہ آج کی میٹنگ بی جےپی کے ریاستی صدر نلین کمارکٹیل کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں  پارٹی عہدیداران  اور ریاست بھر سے 39پارٹی نگراں کار شریک ہوئے۔ میٹنگ میں سبھی عہدیداران اور لیڈران نے اگلے ایک مہینے  کا پروگرام بنایا کہ اس مدت میں بی جےپی کو کیاکیاکام انجام دینے ہیں اور 2023کے ودھان سبھا انتخابات کی تیاری  کس طرح کرنی چاہیئے ۔ انہوں نے بتایا کہ  پارٹی مجموعی طورپر کتنی مضبوط ومستحکم ہے  اس پر تفصل سے گفتگوہوئی ۔ اسی طرح مائیکرو لیول پر پارٹی کو مضبوط کئےجانے کےمتعلق بات چیت ہوئی ۔

انہوں نے بتایا کہ ریاست میں 1لاکھ بوتھوں کی نشان دہی کی گئی ہے جہاں  بی جےپی کم ازکم 50فی صدسے زائد ووٹ لینے کی توقع ہے۔  اسی طرح 39بوتھوں کو مضبوط کرنے کاکام جاری ہے۔ انہوں نےیقین جتایا کہ ہمارے لیڈران  نے  اگلے انتخابات میں 153ایم ایل اے کی جیت کانشان طئے کیا ہے اور ہمیں ریاست کے عوام پر اعتماد ہے کہ ہماری ڈبل انجن سرکارکی کارکردگی اور کاموں کو دیکھ کر ہمیں  دوبارہ  اقتدار پر لائیں گے اور ہم آسانی سے اپنا ٹارگیٹ  حاصل کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بھارت جی -20کی قیادت کررہاہے، اس میں کرناٹک کا بھی ایک اہم رول ہے ، اس پر بھی بات ہونےکی جانکاری دی۔

کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کےشیوکمار اور کانگریس لیڈر بی کےہری پرساد کو بداخلاق قرار دیتےہوئے  ایم جی مہیش نے کہاکہ ڈی کے شیوکمار اور ہری پرساد دونوں غنڈوں سے تعلق رکھتےہیں ان کا پس منظر بھی وہی ہے۔ ہری پرساد ایک بے وقوف آدمی ہے، ساورکرکے خلاف باتیں کرنا  گویا آسمان پر تھوکنے کے برابر  ہے۔ شیوکمار کو فتویٰ رام چندر کا شاگر د بتاتےہوئے مہیش نے  کہا کہ غنڈہ گردی، رشوت خوری ، دھوکہ دہی کی سیاست سے یہ لوگ آگے آئے ہیں۔ ان کی نہ کوئی شخصیت ہے اور نہ  کوئی کردار ہے۔ انہی وجوہات کی بناپر ملک سے کانگریس ختم ہورہی ہے، جس طرح ہمارے ریاستی صدر نےکہاہےکہ کانگریس دہشت گردوں کی حمایت کرنےوالی، ان کی پرورش کرنےوالی  پارٹی ہے ،  کانگریس  ایک دہشت گرد تنظیم میں منتقل ہورہی ہے۔ وہ صرف مہاپرشوں کی بے عزتی کرتے رہتےہیں ان کی کوئی سنسکرتی نہیں  ہے۔

اخبارنویسوں نے سوال پوچھا کہ ریاست اور مرکز میں دونوں جگہوں پر بی جےپی کی حکومت ہے لیکن اس کے باوجود بھٹکل کے بی جے پی لیڈران ڈاکٹر چترنجن اور تمپا  نائک کے قتل کی جانچ اور ملزمان کی نشان دہی کیوں نہیں ہوئی تو جواب میں انہوں نے کانگریس پر الزام دھرتے ہوئےکہاکہ یہ دونوں قتل کانگریس کے دور حکومت میں ہوئےہیں۔ کانگریس کی عادت رہی ہےکہ وہ قتل کے سبھی ثبوتوں کو مٹا دیتی ہے اور وہ کسی کےہاتھ نہیں لگتے۔ اسی وجہ سےابھی تک ملزم پکڑے نہیں گئے ہیں اور مقتولوں کو انصاف نہیں ملا ہے۔ اس پر صحافی نے پلٹ کر سوال کیاکہ پارٹی نے پریش میستا کےمتعلق بھی یہی کہاتھا تو انہوں نے کہاکہ پریش میستا کی موت کی رپورٹ پر ہم نے نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔ اور ہمیں یقین ہے کہ  پارٹی ان سب کو انصاف دلائےگی۔ مہیش کے مطابق کسی کی قربانی بے کار نہیں  جائےگی۔ مرڈیشور میں ہونےو الی عہدیداران اور لیڈران کی اہم میٹنگ میں رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے شریک نہ ہونے کے متعلق سوال پوچھا  گیا تو ترجمان کوئی جواب دئیے بغیر  ہی اپنی پریس کانفرنس ختم کر کرسی سے اُٹھ کر اندر چلے گئے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی پی راجیو گوڈا سمیت دیگر لیڈران موجود تھے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...