منڈگوڈ : اسکولی طالبہ کی عصمت دری کرنے والے 3 ملزمین پر جرم ہوا ثابت۔ عدالت نے سنائی سزا
منڈگوڈ،22؍اکتوبر(ایس او نیوز) کاروار ضلع سیشنس کورٹ نے ان تین ملزمین کو پوکسو کے تحت جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ہے جن پر منڈگوڈ میں ایک نابالغ طالبہ کو جنگل میں لے جاکر اس کی عصمت دری کرنے کا الزام تھا۔
عدالت نے تین ملزمین میں سے ایک کو 10سال اور دو ملزمین کو سات سال قید کے علاوہ تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا دی ہے۔ عصمت دری کا یہ واقعہ 7اگست 2017کو منڈگوڈ تعلقہ کے مجی گیری سے اسکول جاتے وقت پیش آیا تھا۔ اس میں معاملے میں ناگراج بھرمنّا بھووی، منجو ناتھ ہنومنتپا ہاویری اور رمیش یلپّا بھووی کو گرفتار کرکے چارج پوکسو کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی تھی۔چارج شیٹ کے مطابق اسکولی طالبہ کو زبردستی کھینچ کر جنگل میں لے جایا گیا تھا اور رسیوں سے درخت کے ساتھ باندھتے ہوئے اس کے منھ میں کپڑا ٹھونس کر عصمت ریزی کرنے کے بعد لڑکی کواسی مقام پر پھینک کر ملزمین فرار ہوگئے تھے۔عدالت میں سماعت کے بعد جرم ثابت ہونے کے نتیجے میں ملزمین کو سزا سنائی گئی۔