کاروار: سی برڈ بحری اڈے کا جائزہ لینے کل پہنچ رہی ہے راہل گاندھی، شرد پوار سمیت کئی اہم اراکین  پارلیمان کی کمیٹی  

Source: S.O. News Service | Published on 19th January 2021, 1:19 PM | ساحلی خبریں |

کاروار،19؍جنوری (ایس او نیوز) ملک کے سب سے بڑے بحری اڈہ کی حیثیت والے کدمبا بحری اڈے پر دوسرے مرحلے کے توسیعی و تعمیری کام کا جائزہ لینے کے لئے ملک کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پر مشتمل کمیٹی کل 20جنوری کو کاروار پہنچ رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق بدھ کی صبح  بذریعہ ہوائی جہاز اس کمیٹی کے اراکین گوا ائرپورٹ پہنچیں گے پھر وہاں سے روڈ سفر کے ذریعے  کاروار بحری اڈہ پہنچیں گے۔  آنے والی اس کمیٹی میں محکمہ دفاع سے متعلق پارلیمنٹ کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے 21 اراکین کے علاوہ لوک سبھا کے 10 اراکین شامل ہیں۔ مگر تا حال جملہ 12اراکین کی آمد یقینی ہے۔  اس وفد میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے لیڈر راہل گاندھی ، این سی پی لیڈر شرد پوار ، جوئیل اورم، اجئے بھٹ، پروفیسر ڈاکٹر رام شنکر کٹھیریا، جگل کشور شرما، ڈاکٹر شریکانت ایکناتھ شندے، پرتاپ سنہا، پریم چندر گپتا، سنجے راوت، کامکھیا پرساداور سدھانیہ تریویدی کاروار پہنچ رہے ہیں۔ 

معلوم ہوا ہے کہ راہل گاندھی اور شرد پوار کے لئے چونکہ زیڈ پلس ، دیگر چھ اراکین کےلئے وائی پلس اور تین ارکین کو وائی سیکیوریٹی حاصل ہے، اس لئے گوا کی سرحد سے کاروار کے ارگا تک ضلع پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی بندوبست کیا جارہا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ اراکین پارلیمان کا یہ وفد صبح بحری اڈہ پر پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد شام کوگوا کے راستے  واپس چلا جائے گا۔ اس وفد کی آمد اور واپسی کے وقت سڑک پر زیرو ٹریفک کا اہتمام کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ کاروار بحری اڈے پر دوسرے مرحلہ کا تعمیری  کام جاری ہے جس کے ساتھ یہاں پر چل رہی سرگرمیوں کا جائزہ لینااس وفد کی آمد کا اہم مقصد ہے۔ اس کے لئے بحری اڈہ کے افسران پوری تفصیلات کے ساتھ اپنی تیاریاں پوری کرنے میں لگے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔