ڈرائیوروں کے ساتھ ناانصافی کرنے والے موٹروہیکل ایکٹ کو رد کیا جائے: ناناپٹولے

Source: S.O. News Service | Published on 2nd January 2024, 2:10 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 2/جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) مرکز کی مودی حکومت کے ذریعے منظور کیا گیا نیا موٹر وہیکل ایکٹ ڈرائیوروں کے لیے نہایت سخت اور جابرانہ ہے۔ اس سیاہ قانون کے تحت حادثے کی صورت میں ٹرک ڈرائیور کو دس سال قید اور سات لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اس سیاہ قانون کے خلاف گاڑی چلانے والوں میں زبردست ناراضگی ہے اور ٹینکر ڈرائیوروں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے جسے کانگریس کی حمایت حاصل ہے۔ مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے مطالبہ کیا ہے کہ اس ظالمانہ و جابرانہ نئے موٹر وہیکل ایکٹ کو منسوخ کیا جائے۔

تلک بھون میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا کہ مودی حکومت نے ایک نہایت ظالمانہ موٹر وہیکل ایکٹ متعارف کرایا ہے جس سے موٹرسائیکل وٹریکٹر چلانے والوں میں خوف ہے۔ اس قانون کی وجہ سے لوگ اپنی گاڑی خود چلانے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔ سابقہ قانون کے مطابق ایکسیڈنٹ کی صورت میں 1-2 سال کی سزا اور 1000 روپے جرمانہ تھا لیکن نئے قانون کے مطابق 10 سال تک کی سزا اور 7 سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگیا ہے اور یہ قانون اب غیر ضمانتی ہے۔ اس سخت سیاہ قانون کے خلاف عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ مودی حکومت نے صرف اس قانون کو پاس کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے 146 ایم پیز کو معطل کر دیا۔کانگریس پارٹی اس سیاہ قانون کی مخالفت کرتی ہے اور ڈرائیوروں کے ہڑتال کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

اس موقع پر ناناپٹولے نے یہ بھی کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹ الاٹمنٹ پر کوئی اختلاف نہیں ہے، سیٹیں میرٹ کے مطابق تقسیم کی جائیں گی اور سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بھی پریس کانفرنس میں اپنا موقف واضح کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، ادھو بالا صاحب ٹھاکرے کی شیو سینا اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کا مقصد بی جے پی کو شکست دینا ہے۔کانگریس کا موقف یہ ہے کہ بی جے پی کے خلاف لڑنے والی تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر بی جے پی کو ہرانے کا مقصد حاصل کیا جائے۔ ناناپٹولے نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کے برعکس مہایوتی میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق زبردست تنازعہ ہے۔ ان میں زبردست ٹکراؤ ہے لیکن بالآخر بی جے پی ای ڈی وسی بی آئی کا استعمال کرتے ہوئے اس تنازعے کو ختم کرے گی۔

صحافیوں کے ذریعے پوچھے گئے اس سوال کاکہ کیابی جے پی ایودھیا میں شری رام کی مورتی کی پران پرتشٹھا کرنے کی سیاسی اسٹنٹ کررہی ہے؟ جواب دیتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ جب ایودھیا میں بھگوان رام کے مورتی کی پران پرتشٹھا کرتے ہوئے ہندو مذہب کے اہم شنکراچاریوں کا کہنا ہے کہ نامکمل مندر میں مورتی کی پران پرتشٹھا نہ کی جائے۔ شنکراچاریہ کا کہنا ہے کہ جزوی طور پر تعمیر شدہ مندر میں مورتی لگانا غلط ہے اور یہ گناہ ہوگا۔ہمیں نہیں معلوم کہ بی جے پی پران پرتشٹھا کرنے کا سیاسی اسٹنٹ کررہی ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ بہت بڑی تعداد میں ہندو اسے دھرم کے خلاف کہہ رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی جی کیا اب بھی آپ خاموش رہیں گے؟ پرینکا گاندھی نے ریونّا سیکس اسکینڈل معاملہ پر پی ایم مودی سے کیا سوال

کرناٹک میں جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کے لیے اس وقت حالات انتہائی ناخوشگوار معلوم پڑ رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخاب کے درمیان ہاسن سے این ڈی اے امیدوار پرجول ریونّا کے مبینہ سیکس اسکینڈل معاملہ نے طول پکڑ لیا ہے اور اب جے ڈی ایس کے کئی لیڈران بھی ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ...

کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم ...

لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے ...

ہیمنت سورین کو نہیں ملی راحت، انتخابی مہم کے لیے نہیں آسکیں گے جیل سے باہر،آئندہ سماعت 6 مئی کو

سپریم کورٹ نے جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری اور ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ان کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ زمین گھوٹالے کے معاملے میں گرفتار ہیمنت سورین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لیے انتخابات کے دوران باہر آنا ضروری ہے۔ سورین نے عدالت ...

کانگریس کا پی ایم مودی پر سخت حملہ، کہا- دوسرے مرحلے کے بعد بوکھلائے مودی ڈر پھیلا رہے ہیں

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کرناٹک میں پی ایم مودی کی ریلی سے قبل مودی سے کچھ سوالات پوچھے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر انہوں نے لکھا کہ دوسرے مرحلے میں شکست کے بعد مایوس وزیر اعظم آج کرناٹک میں کئی ریلیاں کر رہے ہیں۔ کچھ سوالات ہیں جن کا جواب جھوٹ بولنے اور ...

تہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت کے بعد سنیتا کجریوال کی وزیر اعلیٰ کجریوال سے ہوئی ملاقات

ہاڑ جیل انتظامیہ سے اجازت ملنے کے بعد دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی بیوی سنیتا نے ان سے ملاقات کی۔ یہ جانکاری پیر کے روز عام آدمی پارٹی (عآپ) نے دی۔ حالانکہ عآپ نے اتوار کے روز الزام لگایا تھا کہ جیل افسران نے سنگیتا کیجریوال کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ...

گرفتاری کے خلاف کیجریوال کی درخواست پر سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت

  دہلی شراب پالیسی کیس میں گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست پر پیر کو سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر شائع تفصیلات کے مطابق جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتہ کی بنچ 29 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گی۔

بنگلہ دیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا

  بنگلہ دیش کو گزشتہ 76 سالہ تاریخ کے ریکارڈ ہیٹ ویو کا سامنا ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو 26 اپریل تک جاری رہی جب کہ بنگلہ دیشی محکمہ موسمیات نے شدید گرمی کی لہر مزید چند دن جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ اضلاع کے آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی، کسانوں کو دیا گیا یہ مشورہ

  تمل ناڈو کے خشک سالی سے متاثرہ ویلور، رانی پیٹ، تروپتور اور ترووناملائی اضلاع میں زیادہ تر آبی ذخائر میں صرف 55 فیصد پانی بچا ہے۔ اس لیے کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسی فصلوں کا رخ کریں جن میں کم پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمل ناڈو کے آبی وسائل کے محکمے کے ذرائع نے آئی اے این ...

غیر معمولی گرمی کے سبب آئندہ دنوں میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ کا امکان

ریٹنگ ایجنسی کرسیل نے کہا ہے کہ سبزیوں کی قیمتیںمعمول سے اوپردرجۂ حرارت کے سبب اگلے چند ماہ تک بڑھ سکتی ہیں۔یاد رہے کہ  انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی )نے پیش گوئی کی تھی کہ سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے امکانات ہیں۔جون میں مانسون کے آغاز کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ...

ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں5دنوں تک شدید گرمی کا امکان

ملک کے مشرقی اور جنوبی حصوں میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات ( آئی ایم ڈی  ) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ آئی ایم ڈی نے  مغربی بنگال، اڈیشہ اور سب ہمالیائی مغربی بنگال کے الگ تھلگ علاقوں میں اگلے پانچ دنوں تک شدید گرمی کی لہر جاری رہنے کی ...

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 34356 تک پہنچ گئی

  اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کئے جا رہے حملوں کے دوران جان گنوانے والے افراد کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے غزہ میں مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کے باعث اب کی کی ہلاکتوں کی تعداد 34356 بتائی ہے۔