کالیجیم سسٹم ختم کرنے والی عرضداشت پر سماعت کرنے سے چیف جسٹس آف انڈیا نے کیا انکار

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2024, 5:28 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 29/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی ) سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں ججوں کی تقرری کے کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست والی عرضداشت پر غور کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ نے ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا کی اس درخواست پر غور کیا کہ کالیجیم سسٹم کو ختم کرنے کی عرضداشت کو سماعت کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہئے۔

ایڈووکیٹ میتھیوز نیدومپرا نے عدالت سے کہا کہ میں نے کئی بار اس کا ذکر کیا ہے، رجسٹرار نے اسے مسترد کر دیا ہے اور میری درخواست درج نہیں کر رہا ہے۔ سی جے آئی نے کہا کہ رجسٹرار (سماعت کے لیے فہرست میں شامل کرنے سے متعلق) کا یہ موقف ہے کہ ایک بار جب آئینی بنچ کسی چیز پر اپنا فیصلہ دے دیتا ہے تو آرٹیکل 32 کے تحت درخواست سماعت کے قابل نہیں ہوتی ہے۔ مگر رجسٹرار کے حکم کے خلاف دیگر متبادل بھی ہیں۔

وکلا کا کہنا تھا کہ قومی عدالتی تقرری کمیشن (این جے اے سی) کے فیصلے کے خلاف نظرثانی کی درخواست چیمبر میں مسترد کر دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا یہ ادارے کی ساکھ کا سوال ہے۔ کالیجیم سسٹم کو ختم کرنا ہوگا۔ اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ’میں معافی چاہتا ہوں‘۔ پانچ ججوں کی آئینی بنچ نے 17 اکتوبر 2015 کو این جے اے سی ایکٹ اور 99 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا تھا۔ بنچ نے کہا تھا کہ آزاد عدلیہ آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت نے کالیجیم سسٹم کو ہٹانے کے لیے این جے اے سی بل پاس کیا تھا۔ اس نظام کے تحت ججوں کا ایک گروپ فیصلہ کرتا ہے کہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے جج کون ہوں گے۔ اس کے لیے این جے اے سی نے 6 ممبران پر مشتمل ایک باڈی بنانے کی تجویز دی تھی جس میں سی جے آئی اور سپریم کورٹ کے دو سینئر ترین جج، مرکزی وزیر قانون و انصاف اور دو نامور افراد کو ممبر بنایا جانا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔

سواتی مالیوال کے ساتھ بدتمیزی کی گئی، سنجے سنگھ کا دعویٰ

سواتی مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے بڑا بیان دیا ہے۔ اے اے پی ایم پی سنجے سنگھ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سواتی مالیوال ان سے ملنے اروند کجریوال کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ اس دوران سی ایم کے پی ایم ویبھو کمار نے ...

مودی کی مبینہ نفرت انگیز تقریر کیخلاف دائر درخواستیں سپریم کورٹ میں مسترد

سپریم کورٹ نے پی ایم مودی، مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر اور بھاجپاکے کئی دیگر رہنماؤں کی جانب سے عام انتخابات 2024 میں اپریل۔مئی کے دوران مبینہ طور پر نفرت انگیز تقریرں کرنے کے الزام میں ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی الیکشن کمیشن کو ہدایت دینے کی درخواستیں منگل کو مسترد کر دیں۔