لوک سبھا الیکشن 2024: کانگریس نے پنجاب میں 4 امیدواروں کا کیا اعلان، ریاست کی 13 میں سے 12 سیٹوں کے امیدوار طے

Source: S.O. News Service | Published on 29th April 2024, 5:25 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 29/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی ) کانگریس نے لوک سبھا انتخابات کے لیے پنجاب میں چار سیٹوں پر آج (29 اپریل) اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ پارٹی نے راجستھان کانگریس کے انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا کو گورداسپور سے اور پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ برار (راجا ورنگ) کو لدھیانہ سے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے کھڈور صاحب سے کلبیر سنگھ زیرا اور آنند پور صاحب سے وجے اندر سنگلا کو میدان میں اتارا ہے۔

اس سے قبل 14 اپریل کو کانگریس نے چھ امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ پارٹی نے جالندھر سے سابق وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی، سنگرور سے سکھ پال سنگھ کھیرا، امرتسر سے گرجیت سنگھ اوجلا اور فتح گڑھ صاحب سے امر سنگھ کو ٹکٹ دیا تھا۔ان کے علاوہ ڈاکٹر دھرم ویر گاندھی کو پٹیالہ اور جیت مہندر سنگھ سدھو کو بھٹنڈہ سے امیدوار بنایا تھا۔

اس کے بعد 22 اپریل کو کانگریس نے 2 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ پارٹی نے ہوشیار پور سیٹ سے یامینی گومر اور فرید کوٹ سیٹ سے امرجیت کور ساہوکے کو ٹکٹ دیا تھا۔ پنجاب میں لوک سبھا کی کل 13 سیٹیں ہیں۔ آج کے 6 امیدواروں کے ساتھ کانگریس نے اب تک 12 سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی نے ابھی تک فیروز پور لوک سبھا سیٹ سے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ ریاست میں کانگریس تنہا الیکشن لڑ رہی ہے۔ اس کا مقابلہ عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور اکالی دل سے ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات کے چار مرحلوں میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے جمعرات کو باندہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ووٹنگ کے چار مراحل مکمل ہو چکے ہیں، جن میں بی جے پی چاروں خانے چت ہو گئی ہے۔ آپ نے دیکھا ہی ہوگا کہ اب تو آنسوؤں کا دریا بہنے لگا ہے، اس بار آنسوؤں کا پانی خطرے کے ...

بی جے پی مہاراشٹر میں گندی سیاست کر رہی ہے: آدتیہ ٹھاکرے

ایم این ایس کے صدر راج ٹھاکرے نے سشما آندھرے کو شیوشینا (ٹھاکرے) میں شامل کیے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سشما آندھرے شیوسینا کے سربراہ بالا صاحب ٹھاکرے پر تنقید کی تھی اور اب انھیں کی پارٹی میں شامل کیا گیا ہے۔اس کا جواب دیتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر میں ...

شکایت پر عدالت کے نوٹس لینے کے بعد ای ڈی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکتا: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے جمعرات کو ایک اہم فیصلے میں کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 44 کے تحت ایک شکایت پر عدالت کی طرف سے نوٹس لینے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کسی شخص کو گرفتار نہیں کر سکتا۔ جسٹس ابھے ایس اوکا اور اجل بھویان کی بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

ہمارا حکم صاف ہے، کیجریوال کو خود سپردگی کرنی ہوگی: سپریم کورٹ

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی عرضداشت پر آج (16 مئی) کو سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عرضداشت پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس دیپانکر دتّہ کی بنچ نے کہا کہ کیجریوال کو 2 جون کو خودسپردگی کرنی ہوگی۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ ...

1000 ٹھگوں کی اسکائپ آئی ڈی بلاک، ہزاروں سِم کارڈ کیخلاف بھی ہوئی کارروائی

حکومت ہند نے ملک میں تیزی سے بڑھ رہے ڈیجیٹل اریسٹ اور بلیک میلنگ کے واقعات کے خلاف سخت قدم اٹھایا ہے۔حکومت نے 1000 اسکائپ آئی ڈی کو بلاک کر دیا ہے اور ساتھ ہی اس طرح کی دھوکہ دہی میں شامل ہزاروں سِم کارڈ کو بھی بلاک کر دیا ہے۔