30 فیصد نمازیوں کی شرط کے ساتھ یو اے ای میں یکم جولائی سے مساجدکھولنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | Published on 30th June 2020, 12:14 PM | خلیجی خبریں |

ابوظہبی،30؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا بحران کے بعد سے دنیا بھر کی زیادہ تر عبادت گاہیں بند ہیں ۔ مسلمان جن پر دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنا فرض ہے اورنمازکا مسجد میں ادا کرنا فضیلت میں شامل ہے وہ مساجد کے بند ہونے سے بہت پریشان اور افسردہ تھے لیکن کئی ممالک نے پہلےہی کچھ شرائط کے ساتھ نمازیوں کے لئے مساجدکھولنے کااعلان کر دیاتھا اب متحدہ عرب امارات نے بھی اعلان کیا ہےکہ وہاں یکم جولائی سے مساجد اور عبادت گاہوں کو بتدریج کھول دیا جائےگا لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ ان میں کل گنجائش کے مطابق صرف 30 فیصد عبادت گزاروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔

اماراتی حکومت نے پیر کو ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات بدستور تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔

یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( این کیما) کے ترجمان سیف الظاہری نے بیان میں کہا ہے کہ ’’عبادت گزاروں کو عبادت (نمازوں کی ادائی) کے وقت ایک دوسرے سے سماجی فاصلے کے قاعدے کی پاسداری کرنی چاہیے۔انھیں ایک دوسرے سے تین میٹر کا محفوظ فاصلہ اختیار کرنا چاہیے،جمگھٹا نہیں لگانا چاہیے اور کسی بھی شکل میں ایک دوسرے سے مصافحہ نہیں کرنا چاہیے۔‘‘

ترجمان نے مزید ہدایت کی ہے کہ ’’ ہر عبادت گزار اپنے ساتھ اپنا مصلیٰ (جا نماز) گھر سے لے کر آئے۔نماز کے بعد اس مصلے کو مسجدمیں رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نمازی گھروں سے ہی وضو کرکے آئیں اور مساجد میں آنے سے قبل مسلسل ہاتھوں کو سینی ٹائز کریں۔نمازیوں کو ہر نماز کے وقت چہرے پر لازمی طور پر ماسک پہننا ہوگا۔‘‘

واضح رہے کہ یواے ای کی حکومت نے 16 مارچ کو ملک بھر میں مساجد سمیت تمام عبادت گاہوں میں چار ہفتے کے لیے پنجہ وقتہ نمازوں کی ادائی معطل کردی تھی اور پھر اس پابندی میں غیر معیّنہ مدت کے لیے توسیع کردی تھی۔ یہ فیصلہ ملک بھر میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...