کالی کٹ میں چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد بھٹکل، کمٹہ، اُڈپی اورمنگلور سمیت کیرلا میں رمضان کی شروعات کا اعلان؛ منگل کو ہوگا پہلا روزہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th April 2021, 7:26 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل :12؍ اپریل(ایس اؤ نیوز) کیرلاکےکالی کٹ کے قریبی علاقہ کاپاڈ میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنےکی تصدیق کے بعد بھٹکل کے قاضی صاحبان نے  بھٹکل میں بھی رمضان المبارک کی شروعات کا اعلان کیا ہے، جس کے ساتھ ہی کل منگل کو یہاں پہلا روزہ ہوگا، جبکہ آج سے تراویح کی شروعات ہوگی۔

قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالرب خطیبی ندوی اور مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے  بتایا کہ  انہوں نے کاپاڈ قاضی سے راست رابطہ کیا ہے  اور مکمل اطمینان کے بعد رمضان کا اعلان کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ بھٹکل سمیت پڑوسی علاقوں  کمٹہ کے ساتھ ساتھ بیندور، کنداپور، گنگولی، اُڈپی اور منگلورو سمیت پڑوسی ریاست کیرلا میں بھی رمضان کی شروعات بروز منگل سے ہوگی یعنی منگل کو رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔

یاد رہے کہ سعودی عربیہ  میں 30شعبان مکمل ہونےکی وجہ سے  وہاں بھی منگل کو ہی پہلا روزہ ہونے کا اعلان کیا جاچکاہے۔ اسی طرح دبئی اور عرب امارات میں بھی کل منگل کو ہی پہلا روزہ ہوگا۔ البتہ عمان سے ملی اطلاع کے مطابق وہاں آج چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے بدھ کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔

یاد رہے کہ ایک طرف کرناٹک کے ساحلی علاقوں سمیت ریاست کیرالہ میں منگل کو رمضان کاپہلا روزہ ہوگا، تو وہیں دوسری طرف ہندوستان کے دیگر کسی بھی علاقہ میں چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے بدھ کو پہلا روزہ ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔