جنسی استحصال کیس: شیوکمار پر 100 کروڑ رشوت کی پیشکش کا الزام

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2024, 6:15 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 18/مئی (ایس او نیوز /ایجنسی)  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما جی دیوراجے گوڑا نے، جو مختلف الزامات میں جیل میں ہیں، یہ کہتے ہوئے سنسنی خیز الزام لگایا ہے کہ ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے انہیں جنتا دل سیکولر (جے ڈی) کے ریاستی صدر ایچ ڈی کمارا سوامی پر ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پراجول ریوانہ سے جڑے مبینہ جنسی استحصال کی ویڈیو پین ڈرائیور لیک کرنے کا الزام لگانے کے لئے 100 کروڑ روپے کی پیشکش کی تھی۔

بی جے پی لیڈر نے شیوکمار پر وزیر اعظم نریندر مودی کی ساکھ کو خراب کرنے اور کمار سوامی کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا۔

دیوراجے گوڑا نے جمعہ کو دیر گئے اپنی ضمانت کی درخواست کی سماعت کے بعد ہاسن میں نامہ نگاروں کو بتایاکہ ’’اس نے (شیوکمار) نے مجھے نہ صرف 100 کروڑ روپے کی پیشکش کی بلکہ مجھے بنگلورو کے بوئرنگ کلب میں کمرہ نمبر 110 کے لیے 5 کروڑ روپے کا ایڈوانس رقم بھی بھیج دی۔”

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ انہوں نے رشوت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا اور اس کی وجہ سے انہیں کئی قانونی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ "چونکہ میں نے ان کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا، اس لیے انھوں نے پہلے مجھے ٹارچر کیس، پھر جنسی زیادتی کے مقدمے میں اور آخر میں عصمت دری کا مقدمہ درج کیا۔”

 اس بات پر اصرار کرتے ہوئے کہ ان کے دعووں کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت موجود ہیں، انہوں نے کہاکہ ’’میرے رہا ہوتے ہی حکومت گر جائے گی۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کو نیٹ سے استثنیٰ کی قرارداد اسمبلی میں منظور

کرناٹک قانون ساز اسمبلی میں آج آنے والی مردم شماری کی بنیاد پر لوک سبھا اور اسمبلی حلقوں کی ازسرنوحدبندی”ایک ملک، ایک الیکشن“ کی تجویز اور نیشنل انٹرنس کم ایلجبلیٹی ٹسٹ (نیٹ) کے خلاف قرار دادیں اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج کے دوران منظور کرلی۔

بجٹ میں ریاستوں سے امتیازی سلوک پر ناراضگی، نیتی آیوگ کی میٹنگ کا بائیکاٹ کرنے 4 وزرائے اعلیٰ کا اعلان

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے ذریعے پارلیمنٹ میں عام بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے اس کی شدید مخالفت ہو رہی ہے۔ ملک کی تمام اپوزیشن پارٹیاں و غیر بی جے پی ریاستیں مرکز پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کر رہی ہیں۔ ایسے میں 27 جولائی کو دہلی میں ہونے والی نیتی آیوگ کی میٹنگ میں ملک کے 4 ...