منگلورو:پولیس فائرنگ کے مقام پر منائی گئی یوم جمہوریہ کی تقریب

Source: S.O. News Service | Published on 27th January 2020, 12:58 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو27/جنوری (ایس او نیوز) شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران منگلورو بندر پولیس اسٹیشن کے حدود میں عزیزالدین روڈ پر جہاں پولیس فائرنگ کی وجہ سے  عبدالجلیل اور نوشین نامی دو افراد ہلاک ہوئے تھے، اسی مقام پر عوام نے یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کی۔

اس مقام پر تقریب منعقد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ملک میں دستور اور جمہوریت کی بحالی کا عہد کرنااس کا اہم مقصد تھا۔مہلوک عبدالجلیل کی بیٹی شیفانی اور بیٹے جمیل نے پرچم کشائی کی۔اس موقع پر شیفانی نے دستور کی تمہید (پریامبل) پڑھنے کی رسم بھی انجام دی۔سماجی خدمت گار ودیا دینکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں پر ملک کے دستور کا قتل ہوا ہے۔اور ملک کے مختلف مقامات پر روزانہ دستور کا قتل ہورہا ہے۔ہر د ن ہمیں دستور دوبار ہ حاصل کرنے کی جدوجہد کرنی ہوگی۔اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پولیس فائرنگ سے قتل ہونے والے عبدالجلیل اور نوشین کو انصاف ملنے تک جد وجہد جاری رہنی چاہیے۔ودیا دینکر نے مطالبہ کیا کہ فائرنگ میں جان گنوانے والوں کو حکومت نے معاوضہ دینے کا اعلان کرنے کے بعد اسے رد کردیا تھا، وہ معاوضہ متاثرہ خاندان والوں کو ملنا چاہیے اور تشدد کی واقعات کی عدالتی جانچ ہونی چاہیے۔

 اس موقع پر کارپوریٹر عبداللطیف، ریٹائرڈ ٹیچر گلولی، ڈی وائی ایف آئی کے ضلع صدر بی کے امتیاز، ایس آئی او کے رکن طلحہ اسماعیل، ماہنامہ انوپما کی ایڈیٹر شہناز وغیرہ نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔ نیشنل ویمنس فرنٹ کی صدر شاہدہ اسلم، عمیرہ بانو، سماجی خدمت گار شبیر احمد اور دیگر افراد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔