کاروار سےلاپتہ لڑکے کی نعش سورتکل ریلوےلائن پر برآمد

کاروار :30؍ مارچ (ایس اؤ نیوز ) شہر کے اولڈ سویل اسپتال علاقے کامکین سولوک سبھاش چنڈیکر(15) جو دس روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا حیرت انگیز طور پر مینگلور کے سورتکل ریلوے لائن پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سولوک 18مارچ کی شام 45-05بجے گھر سے کسی کو کچھ بتائے بغیر نکل گیا تھا۔ چونکہ سولوک نابالغ تھا اس لئے اس کے والد سبھاش چنڈیکر نے سمجھا کہ کسی نے ان کے بیٹے کو بہلا پھسلا کر کہیں لے گیا ہوگا۔ اسی شک کی بنیاد پر انہوں نے پولس تھانے میں شکایت درج کرائی تھی۔ جب کہ 29مارچ کو سولوک سورتکل کی ریلوے پٹری پر مردہ حالت میں پایاگیا ہے۔ اس کی موت کیسے ہوئی اس کی واضح وجوہات سامنے نہیں آئی ہے۔ البتہ سولوک بھٹکل ہوتے ہوئے سورتکل کی طرف جانے کامنظر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گیا تھا۔ اس تعلق سے پولس چھان بین کررہی ہے۔