بھٹکل میں منی ودھان سودھا اور اندراکینٹین کا وزیر اشوک اور وزیر شیورام ہیبار کے ہاتھوں خوبصورت افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th January 2021, 8:59 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25؍جنوری (ایس اؤ نیوز)  ریاستی کابینہ کے وزیر برائے ریوینیو آر اشوک نے بھٹکل کے عوام کی دیرینہ مانگ  انجمن روڈ پر نوتعمیر شدہ منی ودھان سودھا  کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتےہوئے آر اشوک نےکہاکہ ریاستی حکومت کئی ترقیاتی  کاموں کو انجام دے رہی ہے ان میں سے ایک منی ودھان سودھا بھی  ہے۔ منی ودھان سودھا  میں عوام کے لئے ضروری محکمہ جات کے دفاتر ایک ہی جگہ میسر ہونگے۔ اب عوام کو ادھر ادھر کے چکر لگانےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اشوک  نے اُمید ظاہر کی کہ  یہاں اے سی ، تحصیلدار، پی ڈبلیو ڈی سمیت کئی ایک دفاتر کام کریں گے اور عوام اپنی ضرورت کے مطابق اپنے مسائل حل  کرسکیں گے۔

اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر شیورام ہیبار نے غریبوں ، مزدوروں اور بے سہاروں کو سستے دام میں کھانا فراہم کرنےوالی ’’اندرا کینٹین ‘‘ کا افتتاح کرنے کے بعد عوام سےاپیل کی کہ کینٹین  کو صاف ستھرا رکھیں اور  غریبوں اور مجبوروں کو بہت ہی کم قیمت پر کھانا فراہم کی جائے۔ مقامی رکن اسمبلی سنیل نائک نے صدارت کرتے ہوئے تعلقہ میں کئے جارہے ترقیاتی  کاموں کی تفصیل بتانے کے ساتھ کئی ایک مسائل کی طرف بھی توجہ دلائی۔ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ بھٹکل میونسپالٹی کے صدر پرویز قاسمجی ، جالی پنچایت کی صدر شمیم بانو شیخ، اے سی بھرت، تحصیلدار روی چندرا سمیت کئی افسران موجود تھے۔

بھٹکل میں منی ودھان سودھا کی افتتاحی تقریب کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریاستی ریوینیو وزیر آر اشوک نے کہا کہ کانگریس پارٹی پچھلے دروازے کی جو سیاست کر رہی ہے ان سب کے آگے حکومت جھکنے والی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کے فائدے کے لئے زرعی قوانین لائے گئے ہیں۔ مگر قوانین کی مخالفت کرنے والی کانگریس پارٹی اب کسانوں کو بھڑکا کر پچھلے دروازے کی سیاست کرنے پر اتر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات پکی ہے کہ کسانوں کے احتجاج کو کانگریس پارٹی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ کسی کو بھی کانگریس کے اکسانے پر کیےجارہےاس طرح کے احتجاج کو کوئی اہمیت نہیں دینی چاہیے۔

 وزیرآنند سنگھ کے مستعفی ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر اشوک نے کہا کہ آنند سنگھ کو یکایک مستعفی ہونے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے استعفیٰ دیا ہے یا نہیں دیا ہے ، اس کے بارے میں مجھے کوئی قطعی بات معلوم نہیں ہے۔ اس تعلق سے  وزیر داخلہ بسواراج بومئی  کے ساتھ مل کرمیں وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا سے ملاقات کروں گا۔ اس کے علاوہ آنند سنگھ سے بھی رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...