مائیک پومپیو کی امارات آمد، امن معاہدوں کی رفتار بڑھانے پر زور

Source: S.O. News Service | By INS India | Published on 21st November 2020, 8:41 PM | خلیجی خبریں |

دبئی، 21/نومبر (آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو بین الاقوامی دورے کے دوسرے مرحلے پر اسرائیل کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ کل جمعہ کے روز امارات آمد پر انہوں نے کہا کہ ہم امن معاہدوں کی رفتار کو تیزی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچنے کے بعد مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہمیں امن معاہدوں کے ذریعے پیدا ہونے والی مثبت رفتار کو فروغ دینے اور امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے مابین حالیہ اسٹریٹجک مکالمے کو مزید وسعت دینے کا انتظار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے مشرق وسطی میں امن اور سلامتی کو فروغ دینے میں بڑی پیش رفت کی ہے۔امارات کے لیے امریکی مشن میں کہا گیا ہے کہ پومپیو ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید سے سکیورٹی تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔جمعرات کو پومپیو نے اعلان کیا کہ واشنگٹن ایرانی خطرے کے خلاف کام کر رہا ہے اور اس پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔انہوں نے یروشلم میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور بحرین کے وزیر خارجہ عبد اللطیف الزیانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ہم نے ایرانی حکومت سے خطے میں امریکیوں اور اسرائیلیوں درپیش خطرات کی روک تھام کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

جدہ حملے میں حوثیوں کا ملوث ہونا ثابت ہو گیا ہے: ترکی المالکی

یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیر جنرل ترکی المالکی کے مطابق یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جدہ میں ایندھن اسٹیشن پر بزدلانہ دہشت گرد حملے میں ایران نواز دہشت گرد حوثی ملیشیا ملوث ہے۔

’خفیہ ملاقات‘ کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیلی وزیر اعظم اور موساد کے سربراہ سعودی سرزمین پر

اسرائیلی ذرائع ابلاغ اور نیوز ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ اتوار کو سعودی عرب میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی ایک خفیہ ملاقات ہوئی۔