بھٹکل میں عالمی یوم کینسر کے موقع پر عوام میں بیداری پیدا کرنے میراتھن ریلی کا انعقاد؛ 500 سے زائد لوگوں نے لیا حصہ؛ انڈین کینسر سوسائٹی کی طرف سے کرسکتے ہیں مفت علاج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th February 2023, 12:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5 فروری (ایس او نیوز)  عالمی یوم کینسر کی مناسبت سے عوام میں بیداری  پیداکرنے اور کینسر مرض کا  فوری علاج  کرانے کی طرف توجہ دلانے اتوار 5 فروری کو  بھٹکل میں  میراتھن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پانچ سو سے زائد لوگوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر  انڈین کینسر سوسائٹی کی طرف سے معلومات دی گئی کہ  ان کی سوسائٹی  کینسر کا مفت علاج کرتی ہے۔

کیریا شیل گیلیریا سنگھا  اور انڈین کینسر سوسائٹی  کے زیر اہتمام ، بھٹکل محکمہ پولس، بھٹکل تعلقہ اسپتال سمیت سرپن کٹہ و دیگر اسپورٹس سینٹروں کے تعاون سے     سرپن کٹہ کے قریب ہڈین سرکاری  پی یو کالج میدان سے  میراتھن ریلی  نکالی گئی۔

صبح  قریب ساڑھے چھ بجے   بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے  ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے ریلی  کی شروعات کی۔ اس موقع پر بھٹکل تعلقہ اسپتال کی  انچارج ڈاکٹر سویتا کامتھ، سرکل پولس انسپکٹر دیواکر سمیت کافی دیگر سرکاری افسران، طلبہ، نوجوان اور سنئیر سیٹیزن وغیرہ  موجود تھے۔ ریلی پانچ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے  سرپن کٹہ نیشنل ہائی وے سے   پورورگا  ہوکر  چوتنی کے راستے    ماری کٹہ، اولڈ بس اسٹائنڈ  اور شمس الدین سرکل کو کراس کرکے ساگرروڈ پر واقع پولس میدان پہنچی۔جہاں کینسر کے تعلق سے معلومات فراہم کرنے جلسہ منعقد کیا گیا ۔

انڈین کینسر سوسائٹی کی طرف سے خطاب کرتے ہوئے مینگلور سے تشریف فرما  ڈاکٹر  رماناتھ شینائی نے  بتایا کہ  کینسر مرض سے ہر سال لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ مرض کی نشاندہی وقت پر  نہیں ہو پاتی ۔ انہوں نے کہا کہ آج کینسر مرض کا علاج ممکن ہے اور  کینسر کافوری اور صحیح علاج کیا جائے تو لوگوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ  کینسر کی مختلف اقسام ہیں۔ عورتوں میں زیادہ تر پستان اور بچے دانی کا کینسر ہوتا ہے جب کہ مردوں میں منہ کا کینسر اور بلڈ کینسر زیادہ پایا جاتا ہے۔ کینسر ہونے کی بہت ساری وجوہات ہوسکتی ہیں۔ ایک یہ کہ مرض نسل در نسل منتقل ہوتا رہتا ہے۔ دوسری وجہ تمباکو اور سگریٹ نوشی ہے۔ڈاکٹر شینائی نے بتایا کہ وقت پر اس مرض کی نشاندہی کرکے علاج شروع  کیا جائے تو اس بیماری سے جنگ جیتی جاسکتی ہے لیکن بیشتر معاملات میں یہی دیکھا جا رہا ہے کہ وقت پر اس کا علاج شروع نہیں کر پاتے ہیں اور آخری مرحلے میں آکر مریض ڈاکٹر سے رابطہ کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے علاج کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے اور مریض کی جان چلی جاتی ہے۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ اگر کسی کو بھی اس مرض کے ہونے کے بارے شکوک و شبہات ہوں تو پہلی فرصت میں ڈاکٹر سے رابطہ کریں اوراس کا علاج کرائیں۔

انڈین کینسر سوسائٹی  کے  کارکنان نےاخبارنویسوں کو بتایا کہ اس سوسائٹی کا ہیڈ آفس ممبئی اور ریجنل آفس بنگلور میں ہے۔ مینگلور میں بھی اس کی ایک شاخ ہے جبکہ اُترکنڑا  میں بھی اس کا سٹ آپ کیا جارہا ہے۔ بھٹکل میں پہلی بار  مقامی  سماجی  اداروں اور سرکاری اداروں کے تعاون  سے  کینسر  کے متعلق  عوامی بیداری پروگرام رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ  انڈین کینسر سوسائٹی   کی طرف سے  مینگلور میں کینسر کا مفت علاج کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

میراتھن  میں شریک ہونے والوں کو چار ایج گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا، چاروں  گروپ میں  بالترتیب اول، دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ بھٹکل ڈی وائی ایس پی شری کانت  سمیت کیریا شیل گیلیریا سنگھا کے صدر دیپک نائک، موہن نائک،  شری کانت نائک و کافی دیگر  ذمہ داران موجود تھے۔ بتاتے چلیں کہ ہرسال 4 فروری کو عالمی یوم کینسر منایا جاتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...