مراٹھا ریزرویشن: منوج جرانگے پاٹل نے ایک بار پھر دیا ممبئی میں احتجاج کا انتباہ

Source: S.O. News Service | Published on 15th February 2024, 9:06 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی،15/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) منوج جرانگے پاٹل کی ان کے آبائی گاؤں ’انتروالی سراٹی‘ میں بھوک ہڑتال کا آج چھٹا دن ہے۔ ان کی طبیعت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے جس سے مراٹھا ریزرویشن کی تحریک سے جڑے لوگوں میں حکومت کے تئیں ناراضگی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اسی دوران منوج جرانگے پاٹل نے ایک بار پھر اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مراٹھا ریزرویشن کے لیے جاری کردہ جی آر پر فوری طور پر عمل کرے وگرنہ ممبئی میں آکر ایک بار پھر احتجاج کیا جائے گا۔

منوج جرانگے پاٹل اپنی بھوک ہڑتال کے دوران کھانے کے ساتھ پانی لینا بھی بند کرد یا ہے جس کی وجہ سے ان کی طبیعت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے۔ پانچویں دن ان کے ناک سے خون جاری ہو گیا تھا اور ان کے ہاتھ پیر کانپنے لگے تھے۔ ان کی اس دگر گوں حالت نے ان کے حامیوں کو سخت ناراض کر دیا تھا جس کے بعد ریاستی حکومت نے کابینہ کے اجلاس میں مراٹھا برادری کے مطالبات پر غور کرنے کے لیے 20 فروری کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ منوج جرانگے پاٹل کے دیگر مطالبات میں سے ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ ریاستی حکومت اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلا کر مراٹھا برادری کو کنبی ذات سرٹیفیکٹ دینے سے متعلق جاری کردہ جی آر کو قانونی شکل دے۔ اس کے علاوہ دوسری جانب اس معاملے پر بمبئی ہائی کورٹ میں بھی سماعت ہوئی جس میں ریاستی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ ’’وہ اہل مراٹھوں کو کنبی ذات کے سرٹیفکیٹ دے کر دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) زمرے میں شامل کرنے کے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ ‘‘

دریں اثنا منوج جرانگے پاٹل کی اس بھوک ہڑتال اور ان کے ممبئی میں احتجاج کے انتباہ کے بعد سیاسی سطح پر اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی کوششیں نظر آنے لگی ہیں، اور اسی کے تحت حکومت کی جانب سے 20 فروری کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دوران منوج جرانگے پاٹل کی بھوک ہڑتال مسلسل جاری ہے، ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی طبیعت کی مسلسل دیکھ بھال کر رہی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

مودی نے اپنی فیملی کا خیال کہاں رکھا؟ شرد پوار نے پی ایم مودی کے تبصرہ پر کیا جوابی حملہ

وزیر اعظم نریندر مودی گزشتہ 2 مئی کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں کہا تھا کہ ’’این سی پی میں ٹوٹ ہماری وجہ سے نہیں ہوئی۔ پارٹی کی قیادت کے سوال پر پوار کے گھر میں جھگڑا ہو گیا۔‘‘ ساتھ ہی پی ایم مودی نے یہ سوال بھی اٹھایا تھا کہ اس عمر میں وہ (شرد پوار) فیملی کا خیال نہیں رکھ سکتے، ...

راہول کو شہزادہ کہنے پر پرینکا گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر کیا طنز؛ کہا راہول عوام کے مسائل جاننے کے لئے ہزاروں کلو میٹر کا کیا ہےسفر؛ مگر وہ شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں،نہیں سمجھ سکتے عوام کے

 کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کے روز گجرات کے بناس کانٹھا میں ایک انتخابی جلسہ عام سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے راہل گاندھی کو شہزادہ کہنے پر وزیر اعظم مودی پر نشانہ لگایا اور کہا کہ وہ خود شہنشاہ والی زندگی گزارتے ہیں۔

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل: متاثرہ خواتین کے لیے فکر مند راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ سدارمیا کو لکھا خط

پرجول ریونّا سیکس اسکینڈل نے کرناٹک کی سیاست زوردار ہلچل پیدا کر دی ہے۔ کئی خواتین سے جنسی استحصال کے الزامات کا سامنا کر رہے سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پرجول ریونّا کی مشکلات دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے وزیر ...

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا جی ایس ٹی نوٹس اور گرفتاریوں کا ڈیٹا

سپریم کورٹ نے مرکز سے اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی دفعات کے تحت جاری کردہ نوٹس اور گرفتاریوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اس کے ساتھ، عدالت نے کہا کہ وہ قانون کی تشریح کر سکتی ہے اور شہریوں کو آزادی سے محروم کرنے والے کسی بھی ظلم سے بچانے کے لیے مناسب رہنما اصول دے سکتی ہے۔

تین ماہ میں 22کروڑ سے زائد وہاٹس ایپ اکاؤنٹس معطل

اگر آپ بھی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے لیے بڑی خبر ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ صرف تین ماہ میں واٹس ایپ نے ہندوستان میں 22 کروڑ سے زائد اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ نے یہ کارروائی پالیسی کی خلاف ورزی پر کی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دوگنی ...

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

بہار سے بنگال تک شدید گرمی سے عوام کا حال بے حال، دہلی اوریوپی سمیت بعض ریاستوں میں ہلکی بارش کا امکان

  مئی کا مہینہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شدید گرمی پڑنے لگی ہے۔ ملک کے بعض علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج یعنی 4 مئی کو مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ اور رائلسیما میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، پنجاب، ہریانہ، دہلی اور ...

ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے جھٹکا، ای ڈی کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست مسترد

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے اس وقت جھٹکا لگا، جب کارگزار چیف جسٹس ایس چندرشیکھر اور جسٹس نونیت کمار کی بنچ نے ای ڈی کی کارروائی اور گرفتاری کو چیلنج دینے والی ان کی درخواست کو خارج کر دیا۔ اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 28 فروری کو سماعت مکمل ...

بھٹکل تنظیم کے جنرل سکریٹری کا قوم کے نام اہم پیغام؛ اگر اب بھی ہم نہ جاگے تو۔۔۔۔۔۔۔؟ (تحریر: عبدالرقیب ایم جے ندوی)

پورے ہندوستان میں اس وقت پارلیمانی الیکشن کا موسم ہے. ہمارا ملک اس وقت بڑے نازک دور سے گزر رہا ہے. ملک کے موجودہ تشویشناک حالات کی روشنی میں ووٹ ڈالنا یہ ہمارا دستوری حق ہی نہیں بلکہ قومی, ملی, دینی,مذہبی اور انسانی فریضہ بھی ہے۔ گزشتہ 10 سالوں سے مرکز میں فاشسٹ اور فسطائی طاقت ...