چار ماہ بعد بلائی گئی میونسپالٹی میٹنگ میں کئی مسائل پر تبادلہ خیال؛ مچھلی مارکٹ کو شفٹ نہ کرنے سمیت دیگر مسائل پر کونسلروں نے ظاہر کی ناراضگی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th January 2022, 5:29 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 12 جنوری (ایس او نیوز) چار ماہ بعد بلائی گئی بھٹکل میونسپالٹی کی میٹنگ میں مچھلی مارکٹ کو اب تک شفٹ نہ کرنے، یوجی ڈی کا مسئلہ حل نہ ہونے اور اربن بینک سے متصل پارک کی مرمت وغیرہ سمیت  دیگر مسائل پر  کونسلروں نے  آواز اُٹھائی ۔

فش مارکٹ کے تعلق سے میونسپل صدر سے جواب طلب کیا گیا کہ چار ماہ قبل یعنی  6 ستمبر کو ہوئی میونسپل میٹنگ میں  جو قرارداد منظور کی گئی تھی اُس پر اب تک عمل کیوں نہیں کیا گیا، کونسلروں نے اس بات پر سخت ناراضگی ظاہر کی  کہ  پرانی مارکٹ کا پانی  کنکشن اور  الیکٹرک کنکشن کو کاٹنے کی  بات طے ہوئی تھی، اُسی طرح صفائی ستھرائی نہ کرنے وغیرہ پر بھی بات ہوئی تھی، تاکہ نئی فش مارکٹ کو استعمال میں لایاجاسکے،  مگر اب تک اس پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔ صدر پرویز قاسمجی نے اس پر جلد  عمل کرنے  کی یقین دھانی کرائی۔

یو جی  ڈی کے تعلق سے  بتایا گیا کہ اب تک ویٹ ویل کا کام مکمل نہیں ہوا ہے، مرمت کا کام بھی باقی ہے، اس تعلق سے کاروار جاکر  ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرنا طے پایا۔

میٹنگ میں میونسپالٹی کےنائب صدر قیصر محتشم نے  بھٹکل اربن بینک سے متصل  گارڈن اور فوارے کے لئے 10لاکھ روپئے خرچ کرنے کے تعلق سے  بتایا کہ  وہاں انجام دئے گئے  کام کے متعلق ممبران کو کوئی خبر ہی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کچرا نکاسی مرکز میں قریب 16لاکھ سے زائد روپیوں کا کام ہواہے،  بلدیہ حدود کی اندرونی نالیوں اور نالیوں سے کیچڑ نکالنے کے لئے بھی لاکھوں روپئے استعمال کئے گئےہیں۔ اسی طرح حساب لگاتے جائیں گے تو 50لاکھ روپئے منظور ہوئے ہیں۔ انہوں نے  کاموں کے متعلق ممبران کو جانکاری دئیے بغیر ٹھیکدار کو بل اداکئے جانے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

صدر پرویز قاسمجی نے   جواب دیتے ہوئے متعلقہ انجنئیر سے کہا کہ  جتنے کام انجام پائے ہیں،اُن کاموں کی فہرست اور اندراج رجسٹرممبران کے سامنے پیش کریں۔ اگر اس میں کوئی غلطی پائی گئی تو متعلقہ خاطی افسر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

کافی تاخیر یعنی چار ماہ بعد میونسپالٹی میٹنگ بلانے پر بھی ممبران نے آواز اُٹھائی اوربھٹکل شہری سطح پر میونسپالٹی کی جانب سے دئیے گئے سی سی ٹی وی کیمرے اوراس کی نگرانی کے متعلق بھی گرما گرم بحث ہوئی۔  میٹنگ میں  چیف آفسر  رادھیکا سمیت کونسلرس محی الدین الطاف کھروری،  پاسکل گومس،اِمشاد مختصر وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...