منگلورو میں  آج سے ماسک نہ پہننے والوں پر لگے گا 1000روپے جرمانہ!

Source: S.O. News Service | Published on 5th October 2020, 2:38 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،5؍اکتوبر (ایس او نیوز) جنوبی کینرا ضلع انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر روک لگانے کے لئے ریاستی حکومت کی تازہ گائڈ لائنس سختی کے ساتھ لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنرڈاکٹر کے وی راجیندرا نے بتایا کہ   5 اکتوبر سے میونسپل کارپوریشن کے حدود میں عام چہل پہل کے مقامات پر ماسک پہنے بغیرباہر نکلنے والوں پر 1000روپے جرمانہ لگانے کی ہدایت متعلقہ افسران کو جاری کردی  گئی ہے۔جبکہ کارپوریشن حدود سے باہر جرمانے کی رقم 500 روپے رہے گی۔اس سے پہلے منگلورو میں ماسک نہ پہننے پر 200روپے جرمانہ لگایا جارہا تھا۔

خیال رہے کہ پوری ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کل 4اکتوبر کو ریاستی سطح پر ایک ہی دن میں متاثرین کی تعداد 10,000رہی ہے۔ اسی طرح اموات میں بھی کو ئی کمی نہیں آرہی ہے۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے ماسک نہ پہننے والوں کے لئے جرمانہ کی رقم بڑھاکر سٹی کارپوریشن حدود میں ایک ہزار روپے اور بقیہ مقامات پر 500روپے وصول کرنے  کا فیصلہ کیا تھا اور تمام ضلع ڈپٹی کمشنروں کو نئے قوانین لاگو کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

جبکہ اڈپی  ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سدا شیوا پربھونے بتایا کہ  اڈپی ضلع میں کل 4اکتوبر سے ہی ماسک نہ پہننے والوں سے 500 جرمانہ وصول کرنا شروع کردیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔