جنوبی کینرا میں بڑھتا جارہا ہے ڈینگی بخار کے مریضوں کا سلسلہ۔ایک ہی دن میں 32مشتبہ مریض ہوئے اسپتال میں داخل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 25th July 2019, 12:44 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو25/جولائی (ایس او نیوز) مسلسل بارش اور خراب موسم کے ساتھ جنوبی کینرا ضلع میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعدا د میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بدھ کے دن32تازہ معاملات سامنے آئے ہیں اور ڈینگی بخار کے ان مشتبہ مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔

اس مرتبہ جن مریضوں پر ڈینگی میں مبتلا ہونے کا شک ظاہر کیا جارہا ہے ان میں سے 31معاملات منگلورو تعلقہ میں پیش آئے ہیں جبکہ ایک مریض بنٹوال سے تعلق رکھتا ہے۔اس طرح 81جولائی سے اب تک ڈینگی بخار کے 195مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔     

معلوم ہوا ہے کہ وبائی امراض کی روک تھام کے لئے ایم سی سی اورمحکمہ صحت کے افسران نے اپنے حفاظتی اقدامات تیز کردئے ہیں۔ بدھ کے دن شہر کے 20مقامات کا دورہ کرکے وہاں پر صفائی ستھرائی اور پانی کی نکاسی کی صورت حال کا جازئزہ لیا۔ ٹھیکے داروں اور زیرتعمیر عمارتوں کے مالکان سے مچھروں کی افزائش کا موقع فراہم کرنے کے زمرے میں 65ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔سٹی کارپوریشن کے ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ اس زمرے میں کارپوریشن نے اب تک 2,70,000روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔    

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔