منگلورو : چھوٹی بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی - عوام نے کی ملزم کی دھلائی

Source: S.O. News Service | Published on 22nd January 2023, 12:47 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو، 22 / جنوری (ایس او نیوز) کنکن ناڈی میں  ایک چھوٹی بچی کے ساتھ جنسی ہراسانی کرنے پر عوام نے ملزم کو پکڑ لیا اور اس کی خوب دھلائی کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ملزم کا نام نواز (35 سال) ہے جو الال کا رہنے والا ہے ۔ واقعہ یوں بتایا جاتا ہے کہ کنکن ناڈی کے علاقے میں ملزم نواز میستری کا کام کر رہا تھا اور وہاں قریب ہی ایک 8 سالہ بچی پودے سے پھل توڑ رہی تھی ۔ مبینہ طور پر ملزم نواز نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی تو بچی نے زور سے چلانا شروع کیا ۔ بچی کی آواز سن کر قریب میں موجود لوگ اس کی طرف دوڑ پڑے اور نواز کو دبوچ لیا ۔ پھر اسے خوب پیٹنے کے بعد پولیس کے حوالے کیا ۔ 
    
کنکن ناڈی پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔