منگلورو: موسلا دھار بارش سے عام زندگی متاثر - پمپ ویل علاقہ پانی میں ڈوب گیا 

Source: S.O. News Service | Published on 3rd July 2023, 8:56 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،3 / جولائی (ایس او نیوز) کل رات سے شہر میں برس رہی زبردست موسلا دھار بارش کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوگئی ہے۔
    
پمپ ویل فلائی اوور کے نیچے کے علاقہ   گھٹنوں تک پانی  میں ڈوب گیا ہے  جس کی وجہ سے منگلورو شہر کی طرف جانے والا ٹریفک کئی گھنٹوں سے جنکشن کے پاس جام ہوگیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کی اضافی کمک اس علاقے میں بھیج دی گئی ہے اور حالت ایسی ہوگئی ہے کہ ٹریفک کا راستہ تبدیل کرنے کے سوا پولیس کے پاس کوئی چارہ نظر نہیں آ رہا ہے ۔ اس کے علاوہ کوٹارا چوکی جنکشن پر بھی پانی جمع ہوگیا ہے۔ 
    
شہریوں کا کہنا ہے کہ ہر سال بھاری برسات ہونے پمپ ویل اور کوٹارا جنکشن پر بہت زیادہ پانی جمع ہونا اور عوام کے ساتھ ساتھ موٹر گاڑیوں کے لئے مسائل کھڑے ہونا معمول بن گیا ہے اور اس کے تدارک کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کوئی مستقل حل نکالا نہیں جاتا۔ 
    
شہر کے پی وی ایس سرکل سے ہمپن کٹا کے راستے میں خیبر پاس لین پر کورٹ احاطہ کے قریب ایک پہاڑی چٹان کھسکنے کا واقعہ پیش آیا ۔ اس سے تھوڑی دیر کے لئے ٹریفک میں خلل واقع ہوا ۔ موسلا دھار بارش کے نتیجے میں یہاں مزید زمین کھسکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
    
اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاری برسات کا یہ سلسلہ 7 جولائی تک یونہی چلتا رہے گا ۔ اس ضمن میں محکمہ نے آرینج الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ایس ایس ایل سی نتائج؛95.63 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ ضلع میں بھٹکل کو ملا دوسرا مقام؛ بھٹکل کے ٹاپ فائیو میں انجمن کی تین طالبات شامل

کرناٹک سیکنڈری ایجوکیشن ایگزامینیشن بورڈ (کے ایس ای ای بی) نے جمعرات کو سال 2023-24 کے  ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج کا اعلان کیا جس میں بھٹکل تعلقہ کا مجموعی کامیابی کی شرح  95.63  درج کی گئی ہے۔ بھٹکل میں لڑکیوں نے پھر ایک بار شاندار کامیابی  کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  لڑکوں پر ...

قطر میں مقیم بھٹکلی طالب علم کی ماس کمیونیکشن میں نمایاں کامیابی

قطر میں مقیم بھٹکل کارگیدے کے رہائشی مولانا فضیل احمد ارمار ندوی کے فرزند حافظ احمد عویمر ارمار نے قطر یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس کے نتیجے میں انہیں ایک پروقار تقریب میں امیر قطر شیخ تمیم بن احمد الثانی کے ہاتھوں ایک میمنٹو اور تہنیتی خط پیش ...

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...