کرناٹک ہائی کورٹ نے منگلورو تشدد سے متعلق شکایتوں پر پولیس کارروائی کی طلب کی تفصیل

Source: S.O. News Service | Published on 5th February 2020, 12:14 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍ فروری (ایس او نیوز) 19؍دسمبر کو منگلورو میں شہریت قانون کے خلاف  پولیس فائرنگ اور تشدد کے واقعات کو لے کر اب تک پولیس میں جتنی بھی شکایتیں درج ہیں انہیں عدالت میں پیش کیا جائے اور اب تک ان پر پولیس نے کیا کارروائی کی ہے اس کی بھی تفصیل عدالت کوفراہم کی جائے۔ یہ حکم منگل کے روز کرناٹک ہائی کورٹ نے صادر کیا ۔

منگلورو پولیس فائرنگ اور تشدد کے سلسلہ میں درج شکایتوں کے متعلق پولیس کی لاپروائی کے خلاف مجاہد آزادی دورے سوامی اینگار کی طرف سے داخل کی گئی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ابھئے سرنیواس اوکا اور جسٹس ہیمنت چند گوڈا پر مشتمل ڈیو یژنل بینچ نے ریاستی حکومت کو یہ ہدایت دی کہ اب تک تمام شکایتوں پر کیا پیش رفت ہوئی ہے اس کی تفصیل عدالت کو دی جائے ۔

عرضی گزار کی طرف سے پیروی کرتے ہوئے سینئر وکیل پروفیسر روی ورما کمار نے کہا کہ اس واقعے کے سلسلہ میں جتنی بھی شکایتیں درج ہوئی ہیں ان میں سے ایک پر بھی پولیس نے کارروائی نہیں کی ہے۔ اس پر عدالت میں موجود ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل پربھو لنگا نوادگی نے کہا کہ پولیس کی طرف سے شکایتوں کی جانچ کی جارہی ہے اس کے علاوہ معاملہ سی آئی ڈی کے سپرد کیا گیا ہے۔ ضلع کے دپٹی کمشنر کی طرف سے بھی رپورٹ تیار کی جارہی ہے ۔ 176 لوگوں کی گواہی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس موقع پر منگلورو تشدد کی جانچ میں مصروف مجسٹریٹ نے عدالت کو اپنی تحقیق کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری ایک بند لفافے میں فراہم کی ۔ ان تمام کو کیس میں داخل کرتے ہوئے عدالت نے حکومت کو یہ ہدایت دی کہ منگلورو تشدد کے واقعات سے جڑے تمام سی سی ٹی وی مناظر اور تشدد کے دوران پولیس کی طرف سے کی گئی ریکارڈنگ کو محفوظ رکھا جائے ۔ اس کے ساتھ ہی آنے والے دنوں میں اس کیس میں سی بی آئی کی طرف سے جو بھی پیش رفت حاصل کی جائے گی ان تمام سے عدالت کو واقف کرایا جائے ۔ اس کیس کو عدالت نے اگلی سماعت تک ملتوی کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...