جنوبی کینرا میں جاری ہے برسات کا سلسلہ۔ بجپے میں کھسک گئی زمین۔ وٹلا  میں مکان گرنے سے دو افراد شدید زخمی 

Source: S.O. News Service | Published on 20th September 2020, 1:46 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،20؍ستمبر (ایس او نیوز) جنوبی کینرا میں گزشتہ ایک ہفتے سے برسنے والی بارش کا ابھی جاری ہے  جس کی وجہ سے کئی مقامات پرنقصانات ہونے کی خبریں مل رہی ہیں۔ شہر کے باہری علاقے نیرومارگا اور اڈیا پاڈی میں زمین کھسکنے  کی وجہ سے سڑک رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔اور پیشگی احتیاط کے طور پر اس راستے پر موٹر گاڑیوں کی آمد ورفت روک دی گئی ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کے دن صبح سے شروع ہونے والی تیز برسات رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔شہر کے کودرولی اور دوسرے علاقوں میں ہر جگہ برساتی پانی جمع ہونے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔فائر بریگیڈ ذریعے سے معلوام ہے کہ فلنیر علاقے میں ایک بڑا درخت زمین سے اکھڑ کر گر گیا ہے۔

اس کے علاوہ وٹلا کے پاس سریپلا نامی علاقے میں ایک مکان  پر پہاڑی تودا گرنے کی وجہ سےگھر پوری طرح تباہ ہوگیا ہے بتایا جاتا ہے کہ جب رات کے پہاڑی چٹان کا ایک ٹکڑا کھسک کر گھر کے باورچی خانے پر گرا  تو  اس وقت 6افراد گھر میں موجود تھے۔آواز سنتے ہی گھر والے گھبرا کر باہرکی طرف دوڑنے لگے۔ تب تک وہ تود ا پورےگھر پر گرگیا ۔ اور چھ میں سے دو افراد شدید  زخمی ہوگئے۔  انہیں علاج کے لئے منگلوروکے اسپتال میں  داخل کیا گیا ہے، جبکہ معمولی زخمی ہونے والے بقیہ چاروں کو وٹلا سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔    

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔