منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اب ’آدانی گروپ ‘کے ہاتھوں میں جانے کے لئے تیار

Source: S.O. News Service | Published on 17th October 2020, 12:01 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،17؍اکتوبر (ایس او نیوز) ملک کے مختلف ایئر پورٹس کو مرکزی حکومت کی پالیسی کے مطابق نجی کمپنیو ں کو لیز پر دینے کا جو سلسلہ شروع کیاگیا ہے اس میں منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ بھی شامل ہے، جس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ جائزہ اور معائنہ کا کام مکمل ہوچکا ہے اور عملی طور پر چند دنوں میں یہ ایئر پورٹ گوتم آدانی کی کمپنی’ آدانی گروپ‘ کی تحویل میں دینے کا عمل شروع ہوجائے گا۔

اہم ذرائع سے ملی اطلاعا ت کے مطابق گزشتہ 69 برسوں سے سرکاری ادارے کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے والا منگلورو ایئر پورٹ  اب 24اکتوبرکی نصف شب سے پرائیویٹ ہاتھوں میں چلا جائے گااور12 نومبر تک یہ عمل مکمل ہوجائے گا۔

معلوم ہوا ہے کہ ایئر پورٹ کو آدانی گروپ کے حوالے کا کام پورا ہونے کے بعد بھی آئندہ دو تین برسوں تک آدانی گروپ اور ایئر پورٹ اتھاریٹی  آف انڈیادونوں مشترکہ طور پر ایئر پورٹ کا انتظام سنبھالیں گے ۔ اس عرصے میں ایئر پورٹ کے مالیاتی اور تجارتی سرگرمیاں آدانی گروپ کے ذمہ دار وں کے پاس ہونگی جبکہ طیاروں کی آمد ورفت، ایئر ٹرافک کنٹرول، سیکیوریٹی ، ایئر لائن اسٹاف  اور دیگر انتظامی ذمہ داریاں ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیاکے افسران سنبھالیں گے۔اس کے علاوہ اس وقت جو اسٹاف موجود ہے وہ حسب معمول برقرار رہیں گے اور ایک سال کے بعد آدانی گرو پ کی طرف سے نئے تقررات کیے جائیں گے۔فی الحال کچھ مہینوں تک ایئر پورٹ ڈائریکٹر کا موجودہ عہدہ برقرار رہے گا اور پھر ا س کے بعد آدانی گروپ کا ایکزیکٹیو آفیسر یہ منصب اور اس کی ذمہ داریاں اپنے ہاتھ میں لے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔