منگلور انڈیانا اسپتال میں 'کی ہول سرجری ٹوی' سے دل کا والو کامیابی کے ساتھ تبدیل؛ اوپن ہارٹ سرجری کی اب ضرورت نہیں

Source: S.O. News Service | Published on 7th December 2019, 1:17 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو7/دسمبر (ایس او نیوز)مینگلور کے معروف انڈیانا اسپتال میں ڈاکٹر یوسف کمبلے کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے مریض کے دل کا والوvalve) (بدلنے کے لئے جدید ترین طریقہ ’ٹوی‘ کا استعمال کیا اور کی ہول سرجری کے ذریعے ’شہ رگ‘ (aorta)کے خراب والو کو نئے والوسے بدلنے میں پوری طرح کامیاب رہے۔

عام طور پر ایسے معاملے میں اوپن ہارٹ سرجری کی جاتی ہے، لیکن مریض اگر عمر رسیدہ ہے تو پھر ایسے آپریشن میں زیادہ خطرات ہوتا ہے۔ اس لئے شہ رگ کے والوکو بدلنے کے لئےTranscatheter Aortic Valve Implantation(TAVI)کا طریقہ اپنایا جاتا ہے۔جو کہ فی الحال ملک کے چند مشہور اور اعلیٰ پیمانے کے اسپتالوں میں ہی دستیاب ہے۔

 انڈیانا ہاسپٹل اور ہارٹ انسٹی ٹیوٹ لمیٹیڈ کے تحت اس جدید ترین طریقے کا استعمال سیامویل ڈینیئل نامی مریض پر کیا گیا۔ سانس لینے میں انتہائی دشواری کی شکایت کے ساتھ مڈیکیرے کا یہ مریض انڈیانا اسپتال پہنچا تھا۔اس کو اوپن ہارٹ سرجری کے بجائے کم خطرے والے ’توی‘ کے استعمال پر راضی کیا گیا۔ اس میں ایک کی ہول کے ذریعے کیتھیٹر قلب میں داخل کیاجاتا ہے اور اسی سے والو کو بدلاجاتا ہے۔ اس میں مریض کا خون بھی نہیں بہتا اورصرف چھ گھنٹے آئی سی یو میں رکھنے کے بعد مریض کو عام کمرے میں منتقل کیا جاتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہر امراض قلب ڈاکٹر یوسف کمبلے نے بتایا کہ دس سال بعد اس بدلے گئے والو میں کوئی خرابی پیدا ہوتی ہے تو پھر اس کو دوبارہ اسی انداز سے بدلا جاسکتا ہے۔ یہ والو اگر بیرونی ممالک سے منگوایا جاتا ہے تو اس کی لاگت تقریباً 25لاکھ روپے ہوتی ہے۔ اندرون ملک یہ والو 12لاکھ روپوں میں دستیاب ہے۔اگر اندرون ملک ملنے والا والو استعمال کریں گے تو اس آپریشن کے لئے جملہ خرچ تقریباً 15لاکھ روپے آتا ہے۔ 

پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر یوسف کمبلے کے علاوہ ڈاکٹر علی کمبلے، ڈاکٹر مدن، ڈاکٹر منصور اور مریض سیامویل موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...