منگلورو میں پیپل کا درخت گرنے سے تین موٹر گاڑیوں کو پہنچا بھاری نقصان

Source: S.O. News Service | Published on 24th January 2021, 12:33 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،24؍جنوری (ایس او نیوز) آج صبح8 بجے کے قریب کار اسٹریٹ پر وینکٹرمنا مندر کے سامنے ایک بہت بڑا پیپل کا درخت جڑوں سے اکھڑ گیا اوروہاں پر پارک کی گئی تین موٹر گاڑیوں پر گر گیا۔

خوش قسمتی سے درخت گرتے وقت اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے اس علاقے میں زیادہ چہل پہل نہیں تھی اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ وہاں پر موجود ایک پانی کے ٹینکر، ایک کرین اور ایک موٹرکار کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ درخت سڑک کی جانب گرنے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے ورنہ اگر کمپاونڈ کے اندرونی حصے کی طرف گرتا تو وہاں پر دکان اور مندر کے علاوہ بہت سے پارک کی ہوئی گاڑیاں تھیں ، اس لئے بہت ہی زیادہ نقصان ہو سکتا تھا۔

سمجھا جاتا ہے کہ یہ پیپل کا درخت شہر میں موجود سب سے قدیم درختوں میں سے ایک تھا۔ اس علاقے کے لوگ کہتے ہیں کہ یہ درخت کم از کم ایک ہزار سال پرانا تھا۔ ایک شخص نے بتایا کہ پانچ چھ سال قبل منگلورو سٹی میونسپل کارپوریشن نے سڑک کی توسیع کے لئے اس درخت کو اکھاڑنے کا منصوبہ بنایا تھا ، لیکن مقامی لوگوں کی مخالفت کی وجہ سے اس پر عمل نہیں ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔