منگلورو : گروہی رقابت میں راوڈی شیٹر پر ہوئے جان لیوا حملہ کے چار ملزمین گرفتار 

Source: S.O. News Service | Published on 4th December 2021, 8:17 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو،4؍ دسمبر (ایس او نیوز) چند دن پہلے راوڈی شیٹر انکیت بولور پر جو جان لیوا حملہ ہوا تھا اس تعلق سے پولیس نے چار ملزمین کو گرفتار کرنے کے ساتھ حملہ میں استعمال کی گئی تین دو پہیہ گاڑیاں ، ایک آٹو رکشہ اور تین تلواریں ضبط کر لیں ۔

خیال رہے کہ 27 نومبر کو انکیت بولور پر جان لیوا حملہ ہوا تھا جس میں انکیت کا دوست شرن بری طرح زخمی ہوا تھا اور شبہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ آلکے اور بولور گینگس کے درمیان رقابت کا نتیجہ ہے ۔ 

اوروا پولیس نے اس وقت جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان کی شناخت نونیت نائیک، ہیمنت، دیکشیت کے طور کی گئی ہے جو کہ کلیدی ملزمین ہیں ، جبکہ ملزمین کو پناہ دینے کے الزام میں سندیش نامی ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔

بتایا جاتا ہے کہ 2014 میں آلکے گینگ کے گرگوں نے بولور گینگ گرگے تلوار جگا عرف جناردھنا بولور کے بیٹے سنجے عرف ورون کو قتل کیا تھا ۔ تب سے یہ گروہی جنگ شروع ہوئی ہے جس میں  بدلہ کے طور پر 2019  میں بولور گینگ کے گرگوں نے آلکے گینگ کے غنڈے ریتیش پر ہلاکت خیز حملہ کیا ۔ پھر 2020 میں آلکے گینگ کے اندرجیت کو قتل کر دیا ۔ اس معاملہ میں الہاس کنچن، راکیش عرف راکی ، شرن عرف چانو، کوشک ، عاشق اور موکشیت ابھی جیل میں بند ہیں ۔

اب پھر ایک بار 27 نومبر کی رات میں مقتول اندرجیت دوست نونیت ، ہیمنت، دیکشیت اور آلکے گینگ کے دیگر گرگوں نے بولور گینگ کے جیل میں بند کوشک اور عاشق کے بھائی انکیت کو جان سے مارنے کے لئے حملہ بول دیا ۔ اس حملہ میں کی زد میں آنے سے انکیت  تو بچ نکلا مگر اس کے دوست شرن کی گردن پر تلوار کے گہرے زخم آئے جسے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔