دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

Source: S.O. News Service | Published on 24th April 2024, 1:42 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو ،24 / اپریل (ایس او نیوز) دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔
    
ڈی سی نے حکم دیا ہے کہ جیسے ہی تشہیری مہم کا وقت ختم ہو جائے گا، اسی وقت ضلع میں موجود ایسے تمام سیاسی لیڈروں کو ضلع سے نکل جانا ہوگا جو کہ یہاں کے ووٹرس نہیں ہیں ۔ ڈی سی نے سیاسی پارٹیوں اور اس کے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ لوگ ووٹرس کو پولنگ اسٹیشن تک لانے کے لئے موٹر گاڑیوں کا انتظام نہ کریں ۔ 
    
ضلع انتظامیہ کی طرف سے دکشن کنڑا میں 24 اپریل شام  6 بجے سے 26 اپریل نصف شب تک شراب کی فروخت پر پابندی رہے گی اس لئے کسی بھی ہوٹل یا لائسنس یافتہ دکاندار کو شراب فروخت کرنے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ 
    
ڈی سی نے بتایا کہ 17.72 لاکھ ووٹرس کو ووٹر انفارمیشن سلپس تقسیم کیے گئے ہیں اور مضافات میں ایسی سلپس پر پولنگ اسٹیشن کی نشاندہی کرنے والا کیو آر کوڈ بھی پرنٹ کیا گیا ہے ۔ 24 اپریل شام 6 بجے سے 26 اپریل رات 10 بجے تک دکشن کنڑا میں امتناعی احکامات نافذ رہیں گے ۔ اس کے تحت پانچ سے زیادہ افراد ایک جگہ جمع ہونے، عوامی اجلاس منعقد کرنے، جلوس نکالنے نعرے بازی کرنے،  پتلے جلانے یا ہتھیار وغیرہ اپنے ساتھ لےجانے پر پابندی رہے گی ۔ البتہ مذہبی پروگرام اورشادی کی تقریبات کے لئے چھوٹ رہے گی ۔ پولنگ اسٹیشن کے اطراف 200 میٹر کے حدود میں کسی قسم کی تشہیر نہیں کی جا سکے گی ۔ سوائے پولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران کے کسی بھی شخص کو موبائل فون یا کوئی الیکٹرانک آلہ دو سو میٹر کے حدود کے اندر اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں رہے گی ۔ لاوڈ اسپیکرس اور میوزک کے استعمال اور اشتعال انگیز حرکات ، کسی کی تضحیک اور تصاویر وغیرہ نمایاں کرنے کی بھی اجازت نہیں رہے گی ۔ 
    
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ان قوانین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف پولیس کی طرف سے قانونی کارروائی کی جائے گی ۔    

ایک نظر اس پر بھی

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...

کمٹہ میں کانگریس کا پرجا دھونی ۔2 اجلاس - سدا رامیا نے کہا : مودی ایک اچھے ڈرامہ باز ایوینٹ منیجر 

کانگریس پارٹی کی طرف سے منکی میدان میں منعقدہ پرجا دھونی ۔۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریستی وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے براہ راست وزیر اعظم پر فقرہ کستے ہوئے کہا کہ مودی ایک بہت اچھے ڈرامے باز اور ایوینٹ منیجر ہیں ۔ 

آئین کو بچانے کے لیے اس اہم الیکشن میں حصہ لیں اور پورے اعتماد کے ساتھ کانگریس کو ووٹ دیں - بھٹکل میں کانگریس جنرل سکریٹری کا بیان

ملک میں ہو رہی تبدیلیوں کو دیکھتے ہوئے یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے سب سے اہم الیکشن ہے، ایسے میں ملک کے تمام لوگوں کے لئے ضروری ہیں کہ وہ  کانگریس کے حق میں  ووٹ دیں اور دستور کو بچانے کے لئے کانگریس کو مضبوط کریں۔ یہ بات کرناٹکا پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ...