منگلورو : پولیس نے سنیما اسٹائل میں موبائل چور کو دبوچا ؛ عوام کررہے ہیں ستائش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th January 2022, 8:18 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو 13/ جنوری (ایس او نیوز) آج صبح    نہرو میدان کے  پاس ایک مہاجر مزدور سے موبائل فون چرا کر بھاگنے والے چور کو پولیس نے سنیما اسٹائل میں پیچھا کرکے  گرفتار کر لیا۔ بعد میں اس کے ساتھی کو بھی دھر دبوچا گیا۔

اطلاع  کے مطابق سڑک پر عوامی چہل پہل کے دوران ایک شخص موبائل چرا کر بھاگنے والوں کا پیچھا کرتا نظر آیا ۔ موقع پر موجود اسسٹنٹ ریزرو سب انسپکٹر ورون آلوا نے بھی چور کا پیچھا کیا اور تھوڑی ہی دوری پر اسے دبوچ کر زمین پر گرا دیا ۔ پھر مقامی لوگوں کی مدد سے چور کے پاس سے چرایا گیا فون برآمد کرلیا ۔ چور کا پیچھا کرکے اسے دبوچنے کا یہ معاملہ عوام کے لئے  بالکل کسی سنیما کا سین لگ رہا تھا ۔ اس دوران دوسرا چور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

 گرفتار چور کی شناخت ہریش پجاری کے طور پر کی گئی ہے ۔ اس سے پوچھ تاچھ کے بعد اس کے دوسرے ساتھی کو بھی بعد میں گرفتار کرلیا گیا ، جس کا نام شامانت بتایا گیا ہے ۔ جبکہ مزید ایک ملزم مفرور  ہے ۔

 بتایا جاتا ہے کہ جس شخص کا موبائل فون چھین کر یہ لوگ فرار ہو رہے تھے وہ گرینائٹ کا کام کرنے والا راجستھان کا مہاجر مزدور پریم نارائن یوگی  ہے ۔ جبکہ گرفتار کیے گئے ملزمین کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ یہ  چار پانچ افراد کی ٹولی ہے جو لوگوں سے قیمتی چیزیں چھین کر بھاگنے کی وارداتیں انجام دیتی ہے ۔

 چوروں کو پکڑنے میں ورون آلوا نے جو چابک دستی دکھائی تھی اس کی عوام خوب  سراہنا کررہے ہیں۔ پانڈیشور پولس تھانہ میں اس تعلق سے معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس مزید  چھان بین کررہی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...