سعودی عربیہ میں المناک سڑک حادثہ؛ منگلورکے ایک ہی خاندان کے چار لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st March 2024, 5:06 PM | خلیجی خبریں |

ریاض 21/ مارچ (ایس او نیوز): ریاض کے مضافاتی علاقہ زُلفیٰ میں پیش آئے ایک المناک کار حادثے میں مینگلورو کے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 3 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔ حادثہ بدھ کی شب کو اُس وقت پیش آیا جب یہ لوگ عمرہ  کے لیے قطر سے مدینہ منورہ (سعودی عرب) جا رہے تھے۔ 

مرنے والوں کی شناخت مینگلور کے قریب ہلے انگڈی، تھوکورکے رہائشی شمیم اور زرینہ کی بیٹی  حِباء (29)، اس کے شوہر محمد رمیز (34)، ان کے بچے آروش (تین سال) اور راحہ (تین ماہ) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

 متوفی حبا کی بہن شبنم کی بیٹی فاطمہ (19) اس حادثہ میں شدید زخمی ہوئی ہیں اور اس وقت ریاض کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ معجزانہ طور پرحِباء  کی بہن، لبنیٰ کا بیٹا، عیسیٰ (4 سال) اس حادثے میں محفوظ رہ گیا ہے۔

پتہ چلا ہے کہ یہ دو کاروں پر سوار یہ خاندان منگل کو فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد عمرہ کے لیے روانہ ہوا تھا، منگل رات کو ریاض پہنچ گیا۔ انہوں نے ریاض میں اپنے قریبی رشتہ دار کے ہاں قیام کیا اور بدھ کی صبح عمرہ کے لیے اپنے سفر  پر روانہ ہوگئے۔

رمیز اپنی بیوی  حِباء، بچوں آروش راحہ اور حِباء کی بہن کے بچوں فاطمہ اور عیسیٰ کے ساتھ ایک کار میں سفر کر رہے تھے۔ جبکہ دوسری کار پر حِباء کے والد شمیم ​​اور والدہ زرینہ سمیت دیگر گھر کے لوگ سفر کر رہے تھے۔

رمیز کی گاڑی ریاض سے طائف جانے والے روڈ پر قریب 250 کلو میٹر دور زُلفیٰ نامی مقام پر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی۔ ٹکر کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ تیز رفتارکار ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد سڑک سے کئی میٹر دور اُڑ کر اُلٹ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ  رمیز، حِباء اور ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا ایک بچہ ہسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑدیا۔ انا للہ  وانا الیہ راجعون

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...