مینگلور میں یو ٹی قادر نے وزیراعظم مودی سے کی نلین کمار کٹیل کو وزیربنانے کی سفارش

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th May 2019, 5:31 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 27مئی  (ایس او نیوز) جنوبی کینرا کے ضلعی انچارج وزیر یو ٹی قادر نے لوک سبھا انتخابات کے نتائج  کےبعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل پر طنزیہ وار کیا اور  وزیراعظیم نریندر مودی سے درخواست کی کہ  کم از کم اس بار   نلین کمار کٹیل کو  مرکزی کابینہ کا وزیر بنائیں تاکہ مینگلور کے پمپ ویل اور تھوکوٹّو میں مدتوں سے جاری اور نامکمل فلائی اوور پروجکٹ کو مکمل کیا جاسکے۔

گذشتہ دو میعادوں میں   نلین کمار کٹیل  سڑکوں کی تعمیراتی کاموں کو  مکمل کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔جس کی وجہ سے وہ " پمپ ویل مین " کے نام سے معروف ہورہے ہیں ۔بی جےپی کارکنوں کا  مشورہ  ہے  کہ  کٹیل کو روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ  ہائی وے منسٹری ملنی چاہئے۔لیکن یوٹی قادر نے کہا کہ ؛مجھے خوشی ہوگی اگر کٹیل اربن ڈیولپمنٹ کے وزیر بنیں  کیونکہ میں ریاستی کابینہ میں  اربن ڈیولپمنٹ وزیر ہوں۔ کٹیل بھی اگر اسی  محکمہ میں مرکزی وزیر بنتے ہیں تو کام کرنے میں آسانی ہوگی۔ ویسے تو کانگریس نے اپنے انتخابی  پرچار میں   نامکمل  فلائی اووروں کی تعمیر  کواپنا انتخابی مدعا بنایا تھا مگر کانگریس کے متھن رائے کے مقابلے میں بی جےپی کےنلین کمار کٹیل پھر ایک بار انتخاب جیت گئے جس پر طنز کرتے ہوئے  یوٹی قادر نے کہا کہ میرے خیال میں   یہ سبھی نامکمل کام اُسی وقت پورے ہوسکتےہیں جب کٹیل مرکزی وزیر بن کر آتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔